70 فیصد جرمن آبادی کا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ

ماہرین کو خدشہ ہے کہ جرمنی کی 60 سے 70 فیصد آبادی کورونا وائرس سے متاثر ہو سکتی ہے: جرمن چانسلر انجیلا مرکل

بدھ 11 مارچ 2020 20:21

70 فیصد جرمن آبادی کا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 11 مارچ2020ء) 70 فیصد جرمن آبادی کا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے تشویشناک صورتحال کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ماہرین کو خدشہ ہے کہ جرمنی کی 60 سے 70 فیصد آبادی کورونا وائرس سے متاثر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس صورتحال میں جبکہ کورونا وائرس کا ابھی تک کوئی علاج موجود نہیں ہے اور حکومتوں کو اس کا پھیلاؤ روکنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برلن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ جب وائرس موجود ہو اور عوام کے پاس اس کا علاج نہ ہو تو 60 سے 70 فیصد آبادی متاثر ہوسکتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار کم کر کے نظامِ صحت پر پڑنے والے دباؤ کو روکا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ وقت سے جیتنے والی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپین میں مریضوں کی تعداد 3 گنا بڑھ گئی ہے جبکہ اٹلی میںکورونا وائرس سے متاثر 168 افراد کی اموات ہوئیں ہیں جس کے بعد کورونا وائس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 631 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت جرمنی میں 1,565افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ دوسری جانب جرمنی سے واپسی پر پولینڈ کے آرمی چیف کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

ولینڈ کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ مسلح افواج کے سربراہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ وہ جرمنی کے سفر پرتھے۔ واپسی پران کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کی کی تصدیق کی گئی ہے۔عر ب ٹی وی کے مطابق پولش وزارت دفاع نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں بتایا کہ جرمنی میں فوجی اجلاس سے واپسی کے بعد جنرل جاروسلاف میکا کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا گیا جس کی رپورٹ سے پتا چلا ہے کہ وہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ ان کے ساتھ سفر کرنے والے دیگر افسران کو الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی