آزاد کشمیر حکومت کاکل پیش کئے جانے والا بجٹ عوام کی امنگوں کا عکاس ہو گا‘بجٹ پر عملدرآمد سے آزاد خطہ تعمیر و ترقی کے نئے دور میں داخل ہو گا‘ آزاد کشمیر میں خود انحصاری کو فروغ ملے گا اور اسے ماڈل سٹیٹ بنانے کی حکمت عملی پر عمل کیا جائے گا‘ حکومت آزاد کشمیر نے ہائیڈل جنریشن، صحت، تعلیم اور ٹورازم کو فوکس کر رکھا ہے‘ 969 میگا واٹ نیلم جہلم ہائیڈل پاور منصوبہ پر دستخط ہو چکے ہیں‘ نیلم جہلم ہائیڈل پراجیکٹ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا‘جامع حکمت عملی سے آزاد کشمیر میں خود انحصاری کو فروغ دیا جا رہا ہے‘ آزاد کشمیر میں استحصالی نظام کے خاتمے سے آزاد کشمیر میں قانون و انصاف کی حکمرانی اور میرٹ کی بالا دستی قائم کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں صحیح معنوں میں گڈ گورننس قائم ہو جائے گی، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی مختلف وفود سے بات چیت

بدھ 19 جون 2013 16:18

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 19جون 2013ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت (آج) نئے سال کا بجٹ پیش کرے گی‘ یہ بجٹ عوام کی امنگوں کا عکاس ہو گا اور اس بجٹ پر عملدرآمد سے آزاد خطہ تعمیر و ترقی کے نئے دور میں داخل ہو گا۔ آزاد کشمیر میں خود انحصاری کو فروغ ملے گا اور آزاد کشمیر کو ماڈل سٹیٹ بنانے کی حکمت عملی پر تیزی سے عمل کیا جائے گا‘ ہم نے ایسا میکانیزم اختیار کیا ہے جس سے بیرونی سرمایہ کار آزاد خطہ میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کریں گے‘ حکومت آزاد کشمیر نے ہائیڈل جنریشن، صحت، تعلیم اور ٹورازم کو فوکس کر رکھا ہے۔

969 میگا واٹ نیلم جہلم ہائیڈل پاور منصوبہ پر دستخط ہو چکے ہیں‘ نیلم جہلم ہائیڈل پراجیکٹ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا‘ آزاد کشمیر میں ہائیڈل جنریشن، ٹورازم اور منرل ٹریڈ کو فوکس کر رکھا ہے‘ آزاد کشمیر میں زیادہ سے زیادہ ہائیڈل جنریشن کے ذریعے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کریں گے ‘ جامع حکمت عملی سے آزاد کشمیر میں خود انحصاری کو فروغ دیا جا رہا ہے‘ آزاد کشمیر میں سیاسی کلچر، علاقائی، قبیلائی و موروثی سیاست اور وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر میں استحصالی نظام کے خاتمے سے آزاد کشمیر میں قانون و انصاف کی حکمرانی اور میرٹ کی بالا دستی قائم کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں صحیح معنوں میں گڈ گورننس قائم ہو جائے گی‘ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ انسانیت کی فلاح و بہبود ہماری سیاست کا محور و مرکز ہے۔ انسانیت کی فلاح و بہبود کا جو ایجنڈا ہم لے کر آئے ہیں اس کو عملی جامہ پہنا کر رہیں گے۔

عوام کی فلاح و بہبود کے ایجنڈے میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔وہ بدھ کو یہاں مختلف وفود سے بات چیت کر رہے تھے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کا آمدہ بجٹ صحیح معنوں میں عوامی امنگوں کا ترجمان ہو گااور یہ بجٹ آزاد خطہ کی تعمیر و ترقی و معاشی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا اور اس بجٹ پر عملدرآمد سے آزاد خطہ میں عوام کو بلا تخصیص زندگی کی جدید سہولیات فراہم ہو سکیں گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عوام نے پیپلز پارٹی حکومت سے بہت سی توقعات وابستہ کر رکھی ہیں۔ حکومت عوام کی توقعات کے پیش نظر جامع حکمت عملی سے آئندہ بجٹ میں فنڈز مختص کررکھے ہیں۔ جس سے آزاد خطہ معاشی خوشحالی کے ٹریک پر آجائے گا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں نرسری سے پوسٹ گریجویشن تک اسلامی تعلیم کو لازمی قرار دیا ہے اور بھمبر سے تاؤ بٹ تک یکساں تعلیمی نصاف نافذ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے تینوں ڈیژنز میں میڈیکل کالجز قائم کیے گئے ہیں۔ مظفرآباد میں کیڈٹ کالج، باغ میں وویمن یونیورسٹی، اور حال ہی میں کوٹلی اور پلندری میں آئی۔ٹی یونیورسٹی قائم کی جا رہی ہے اور جامعہ الازہر کی طرز پر آزاد کشمیر میں جدید بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی قائم کی جا رہی ہے اور یہ یونیورسٹی برصغیر جنوبی ایشیاء کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہو گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں مزید میگا پراجیکٹس کا آغاز آئندہ مالی سال میں کیا جا رہا ہے تاکہ آزاد کشمیر کے عوام بالخصوص پسماندہ علاقوں کے عوام بھی زندگی کی جدید سہولتیں حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں خود احتسابی نظام کے ذریعے استحصالی کلچر کا خاتمہ کر کے رہیں گے اور مساوات پر مبنی معاشرہ قائم کریں گے۔

دریں اثناء وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس رہنماؤں یاسین ملک اور شبیر شاہ کی سرینگر میں گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمران جابرانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکتے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیری عوام استصواب رائے سے کبھی دستبردار نہیں ہو سکتے۔

استصواب رائے کے لیے 7 لاکھ کشمیریوں نے لہو کا نذرانہ دیا۔ 7 لاکھ کشمیری شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جا سکتا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری فورسز کی طرف سے نوجوان نسل کی ٹارگٹ کلنگ، زیر حراست ہلاکتیں، گمنام قبریں، کالے قوانین کا نفاذ اور بچوں اور عورتوں کے خلاف جابرانہ مظالم اقوام عالم کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔ مہذب دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی بند کرائے اور کشمیریوں کو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ استصواب رائے کا حق دلوائے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی