بند کریں
صحت صحت کی خبریںپنجاب اسمبلی اجلاس‘میاں محمود الرشید ،عظمیٰ بخاری کو ”اچھے“ لگنے لگے ،میاں محمو دالرشید ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 21/06/2013 - 23:56:21 وقت اشاعت: 21/06/2013 - 23:56:07 وقت اشاعت: 20/06/2013 - 21:34:28 وقت اشاعت: 20/06/2013 - 21:31:28 وقت اشاعت: 20/06/2013 - 21:29:12 وقت اشاعت: 20/06/2013 - 21:28:42 وقت اشاعت: 20/06/2013 - 16:38:53 وقت اشاعت: 20/06/2013 - 13:18:47 وقت اشاعت: 19/06/2013 - 23:56:41 وقت اشاعت: 19/06/2013 - 22:14:38 وقت اشاعت: 19/06/2013 - 16:18:05

پنجاب اسمبلی اجلاس‘میاں محمود الرشید ،عظمیٰ بخاری کو ”اچھے“ لگنے لگے ،میاں محمو دالرشید نے خاتون رکن کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ‘ حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے قہقہے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20جون۔ 2013ء)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید (ن) لیگ کی خاتون رکن اسمبلی عظمیٰ بخاری کو ”اچھے“ لگنے لگے جبکہ میاں محمو دالرشید نے خاتون رکن کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ‘ حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے قہقہے۔ جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے جس انداز میں تقریر کی ہے مجھے وہ بہت اچھے لگے ہیں تاہم قائد حزب اختلاف نے بجٹ کے حوالے سے جو اعدادوشمار بتائے ہیں وہ درست نہیں جس پر اپوزیشن لیڈر نے مداخلت کی اور کہا کہ سب سے پہلے تو میں اچھا لگنے پر عظمیٰ بخاری کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس پر ایوان میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے قہقہے لگائے اور اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عظمیٰ بخاری ایوان کو گمراہ نہ کریں اور میں نے جو اعدادوشمار بتائیں وہ درست ہیں۔

20/06/2013 - 21:28:42 :وقت اشاعت