وبائی امراض میں احتیاطی تدابیر کا التزام شرعی حکم ہے، حافظ عبدالحمید عامر

جمعہ 20 مارچ 2020 11:39

وبائی امراض میں احتیاطی تدابیر کا التزام شرعی حکم ہے، حافظ عبدالحمید عامر
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) وبائی امراض کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر کا التزام شرعی حکم ہے۔ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم حافظ عبدالحمید عامر نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان حالات میں پوری قوم کو مجموعی طور پر اپنے خالق و مالک کے سامنے سربسجود ہونا چاہئے، پچھلے دنوں ایک عرب عالم سے سوال کیا گیا کہ مساجد اور مسلمانوں کی دیگر اجتماع کی جگہیں آخر کب تک بند رہیں گی؟ تو انہوں نے دل میں اُتر جانے والا جواب دیا:” جب تک ہمارا رب ہم سے ناراض رہے گا۔

“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان عالیشان بھی ہے:” جس قوم میں بے حیائی عام ہو گی تو اللہ تعالیٰ ان میں ایسی بیماریاں پھیلا دے گا،جو ان سے پہلے لوگوں نے سنی تک نہیں ہوں گی۔

(جاری ہے)

“(سنن ابن ماجہ) انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ پوری متحد ہو کر کورونا سے جنگ جیتیں گے۔ افسوس کی بات ہے کہ یہ جملہ کفار کی گفتگو سے مستعار لیا گیا ہے ۔

مسلمانوں کا تو پختہ ایمان ہے کہ وبائی امراض اور دیگر آفات اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک آزمائش اور ہمارے گناہوں کی شامت ہوتی ہیں، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورت شوریٰ کی آیت نمبر 30میں فرمایا ہے:” تمہیں جو کچھ مصیبتیں پہنچتی ہیں، وہ تمہارے ہاتھوں کے اعمال کا نتیجہ ہے، حالانکہ وہ بہت سی باتوں سے درگزر فرما دیتا ہے۔“تھوڑا سا سوچیں، اپنے رب کی گرفت کا تصور ذہن میں لائیں، ایک مسلمان کیسے سوچ لے گاکہ وہ اللہ تعالیٰ کی آزمائشوں سے جنگ کر سکتا ہے؟۔

یہاں تو وقت ہے ، اللہ تعالیٰ کے سامنے گھٹنے ٹیک دینے کا․․․ گڑگڑا کر اپنے گناہوں کی معافی مانگنے کا․․․صبح و شام کے اذکار کا خوب التزام کرنے کا ․․․ اپنے رب پر توکل اور ایمان کو مضبوط کرنے کا․․․ہر طرح سے ہر کوئی مالک عرض و سماء کے قریب ہونے کی کوشش کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسلامی رہنمائیوں کے ساتھ ساتھ حکومت اور ماہرین طب کی طرف سے دی گئی احتیاطی تدابیر کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ان ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

ایک دوسرے کی اس حوالے سے رہنمائی کریں۔صفائی و ستھرائی کا خیال رکھیں۔ دعائیں اور التجائیں خوب کریں۔ خیر و بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ مسنون اذکار کی پابندی کریں۔ اس وبائی کے متعلق من جانب اللہ ہونے کا عقیدہ رکھیں اور پختہ یقین رکھیں کہ اگر ہم سب مل کر اپنا تعلق اللہ تعالیٰ سے مضبوط کرلیں گے تو ہمارا بخشنے اور رحم کرنے والا رب ضرور اس آزمائش کو ختم کر دے گا۔ان شاء اللہ

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی