مالی سال2013-14کے بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبے کو ترجیح دی گئی ہے ‘ صوبائی اور اضلاع کے اخراجات کل بجٹ کا 26.6فیصد تعلیم اور 10.9فیصد صحت پر خرچ کئے جائیں گے‘کوئی ایسا ٹیکس نہیں لگایا گیا جو غریب اور متوسط طبقے کو متاثر کرے اور متمول طبقے پر ٹیکس لگایا گیا ہے اس لحاظ سے اگلے مالی سال کا بجٹ ایک متوازن بجٹ ہے،وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن کی وفود سے گفتگو

اتوار 23 جون 2013 22:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23جون۔ 2013ء) وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ مالی سال2013-14کے بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبے کو ترجیح دی گئی ہے ‘صوبائی اور اضلاع کے اخراجات کل بجٹ کا 26.6فیصد تعلیم اور 10.9فیصد صحت پر خرچ کئے جائیں گے‘کوئی ایسا ٹیکس نہیں لگایا گیا جو غریب اور متوسط طبقے کو متاثر کرے اور متمول طبقے پر ٹیکس لگایا گیا ہے اس لحاظ سے اگلے مالی سال کا بجٹ ایک متوازن بجٹ ہے‘وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے جس میں عوام کو صحت کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی -ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر مختلف وفود کو بجٹ میں عوامی فلاح وبہبود وصحت کی سہولتوں بارے آگاہ کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میاں مجتبیٰ شجا ع الرحمن نے بتایا کہ2013-14صحت کی سہولیات کی فراہمی پر 102ارب روپے خرچ کئے جائیں گے جو کل بجٹ کا 10.9فیصد ہے -صوبائی وزیر نے کہا کہ بے وسیلہ عوام کو صحت عامہ اور علاج معالجہ کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کے لئے بجٹ میں 4 ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے جبکہ ملتان‘ بہاولپور اور رحیم یار خان کے ہسپتالوں کے لئے ایک ارب 40 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا پانی مہیا کرنے کے لئے تقریباً12ارب روپے کی لاگت سے واٹرفلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے۔میاں مجتبیٰ شجا ع الرحمن نے کہا کہ گردے کے مریضوں کے لئے ڈائلسز کی سہولت برقراررکھتے ہوئے 30 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں -انہوں نے کہا کہ ہیپا ٹائٹس اور تپ دق جیسے امراض میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لئے 2 ارب 10 کروڑ مختص کئے گئے ہیں اور زچہ بچہ کے لئے طبی سہولیات کی فراہمی کا مربوط پروگرام بھی شروع کیا جا رہا ہے جس پر 2 ارب روپے لاگت آئے گی - انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ہسپتالوں میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ترقیاتی پروگراموں پر 17 ارب روپے خرچ کرے گی اور چار نئے میڈیکل کالجوں کے ساتھ منسلک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کو ٹیچنگ کا درجہ دینے کے لئے بھی 20 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے - انہوں نے کہا کہ ضلعی وتحصیل ہسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی کے لئے بھی 50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جو ضلعی حکومتوں کے بجٹ کے علاوہ ہیں -

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط