بند کریں
صحت صحت کی خبریںکراچی میں،دھماکے میں زخمی جسٹس مقبول باقر انتہائی نگہداشت سے وارڈ منتقل، صحت تیزی سے بحال،ایک ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 28/06/2013 - 22:42:32 وقت اشاعت: 28/06/2013 - 20:01:29 وقت اشاعت: 28/06/2013 - 19:44:23 وقت اشاعت: 28/06/2013 - 19:43:24 وقت اشاعت: 28/06/2013 - 18:29:31 وقت اشاعت: 27/06/2013 - 22:37:34 وقت اشاعت: 27/06/2013 - 17:27:56 وقت اشاعت: 27/06/2013 - 15:50:20 وقت اشاعت: 27/06/2013 - 15:48:20 وقت اشاعت: 27/06/2013 - 14:43:36 وقت اشاعت: 26/06/2013 - 23:18:11

کراچی میں،دھماکے میں زخمی جسٹس مقبول باقر انتہائی نگہداشت سے وارڈ منتقل، صحت تیزی سے بحال،ایک ہفتے تک گھر منتقل کر دیا جائے گا

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔27جون۔2013ء)کراچی میں برنس روڈ دھماکے میں زخمی ہونے والے سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس مقبول باقر کو انتہائی نگہداشت سے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا، ان کی صحت تیزی سے بحال ہو رہی ہے، ایک ہفتے تک گھر منتقل کر دیا جائے گا۔جمعرات کو ہسپتال ترجمان کے مطابق بدھ کو بم دھماکے میں شدید زخمی ہو نے والے سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس مقبول باقر کو انتہائی نگہداشت سے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے، ان کی صحت تیزی سے بحال ہو رہی ہے ۔ ترجمان ہسپتال نے بتایا کہ جسٹس مقبول باقر کو ایک ہفتے تک گھر منتقل کر دیا جائے گا، ہسپتال میں بدھ کے روز جسٹس مقبول باقر پر ہو نے والے بم دھماکے کے 8 زخمی بھی زیر علاج ہیں، جن کی نگہداشت بھرپور طریقے سے کی جا رہی ہے۔
27/06/2013 - 22:37:34 :وقت اشاعت