ذاتی حفاظتی سامان کی ایک اور کھیپ ہسپتالوں کو روانہ کر دی گئی، کورونا ہیلپ لائن پر پی پی ای سپیشل لائن 24گھنٹے فعال ہے،کیپٹن (ر) محمد عثمان

پیر 13 اپریل 2020 13:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2020ء) پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ نے این ڈی ایم اے سے ملنے والے ذاتی حفاظتی سامان کی ایک اور کھیپ ہسپتالوں کو روانہ کر دی گئی ہے۔سامان میں1لاکھ 42 ہزار644 ماسک،1لاکھ26 ہزار700گلوز،16ہزار884 سوٹ، 2590 عینکیں،6447گائون، 2306 فیس شیلڈ، 8767 ہیڈ کیپ اور 8036 شو کورزشامل ہیں۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہناتھا کہ ضرورت کے مطابق لاہور کے پانچ بڑے ہسپتالوں میں بھجوایا گیاہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ سامان چلڈرن ہسپتال، لاہور جنرل، میو ہسپتال، جناح ہسپتال اور پی آئی سی کو بھجوایا گیا جبکہ سا ما ن کی محکمانہ خریداری بھی کی جا رہی ہے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کامزید کہنا تھا کہ این آئی ایچ، این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے مکمل معاونت فراہم کر رہے ہیں اور ذاتی حفاظتی سامان صوبہ بھر کے تمام ہسپتالوں میں موجود ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجا ب اور چیف سیکرٹری ذاتی حفاظتی سامان کی صورت حال کا روازنہ کی بنیاد پر جائزہ لیتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اضلاع کے ساتھ ذاتی حفاظتی سامان کے حوالے سے رابطے کے لیے کورونا ہیلپ لائن 1033پر خصوصی لائن موجود ہے،کورونا ہیلپ لائن پر پی پی ای سپیشل لائن 24گھنٹے فعال رکھی جاتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط