فیصل آباد میں ڈینگی کا پھیلاؤ روکنے اور حفاظتی وتدارکی اقدامات کے تحت تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹیوں کے اجلاس فوری طلب کرنے کی ہدایت کردی گئی،

متعلقہ محکموں کے سٹاف کے پاس موجود اینڈرائڈ موبائل فونزکوبھی ہمہ وقت فنکشنل رکھنے کی ہدایت

پیر 27 اپریل 2020 13:58

فیصل آباد میں ڈینگی کا پھیلاؤ روکنے اور حفاظتی وتدارکی اقدامات کے تحت تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹیوں کے اجلاس فوری طلب کرنے کی ہدایت کردی گئی،
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2020ء) فیصل آباد میں کورونا وائرس کے خدشات کو مدنظر رکھ کر موسم کی تبدیلی اور بارشوں کے باعث ڈینگی کا پھیلاؤ روکنے اور حفاظتی وتدارکی اقدامات کے تحت تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹیوں کے اجلاس فوری طلب کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ متعلقہ محکموں کے سٹاف کے پاس موجود اینڈرائڈ موبائل فونزکوبھی ہمہ وقت فنکشنل رکھنے کا حکم دیاگیا ہے تاکہ کسی بھی جگہ پر کسی بھی قسم کے جراثیم یا ڈینگی لاروا کی افزائش نسل کی صورت میں متعلقہ جگہ کی تصاویر کھینچ کر فوری متعلقہ حکام کو ارسال کی جاسکیں اور بروقت کاروائی کرتے ہوئے تدارکی اقدامات کو ممکن بنایاجاسکے ۔

ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی نے اس ضمن میں متعلقہ حکام کو سخت ہدایت کی ہے کہ موجودہ سیزن میں ڈینگی کے انسداد کیلئے جامع مائیکرو پلان ترتیب دیکر بھرپور ذمہ دارانہ عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے احساس اجاگر کرنے کے ساتھ سرویلنس سرگرمیوں کو موثراورنتیجہ خیز بنا کرڈینگی کی ممکنہ افزائش کا تدارک کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں انسداد ڈینگی کے سلسلے میں حفاظتی وانسدادی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فضل ربی چیمہ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر برائے ڈینگی کنٹرول ڈاکٹراورنگزیب کے علاوہ دیگرمحکموں کے افسران اجلاس میں شریک تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے خلاف مہم پورے جذبے کے ساتھ جاری رکھی جائے اورمتعلقہ حکام اس سلسلہ میں روزانہ کا سرویلنس شیڈول بنا کر عملدرآمد کرائیں جبکہ محکمانہ کوشش کسی لمحہ بھی ماند نہیں پڑنی چاہیے تاکہ ڈینگی کا مسئلہ سر نہ اٹھاسکے۔انہوں نے کہاکہ انسداد ڈینگی کیلئے ٹیموں کی سرویلنس کے شیڈول سے متعلق مساجد میں اعلانات کرائیں تاکہ شہری تعاون کریں اور ڈینگی کے تمام تر ذرائع کا سدباب ہو۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ گزشتہ سیزن میں سامنے آنی والی خامیوں کو دور کرنے کیلئے مؤثرترین اقدامات کئے جائیں تاکہ موجودہ سیزن میں کسی بھی ممکنہ صورتحال سے بہترانداز میں نمٹاجاسکے۔انہوں نے متعلقہ محکموں کے سٹاف کے پاس موجود اینڈرائڈ موبائل فونزکو فنکشنل رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی آگاہی کیلئے تشہیر کے ہرممکن ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی