لیہ، ضلع میں پرائم منسٹرکوروناریلیف ٹائیگر فورس قائم کر دی گئی

بدھ 6 مئی 2020 16:28

لیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2020ء) ضلع میں پرائم منسٹرکوروناریلیف ٹائیگر فورس قائم کر دی گئی، ڈپٹی کمشنر ٹائیگر فورس کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے، ٹائیگر فورس میں 11ہزار510 رضا کار خدمات انجام دیں گے۔اس سلسلہ میں کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ممبران اسمبلی ملک نیاز احمد جکھڑ، شہاب الدین خان سیہڑ اور عبدالمجید خان نیازی اور ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف افتخار علی بابر خان کھیتران نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

ڈی پی او حسن اقبال، اے ڈی سی جی اشفاق حسین سیال، صدر بار عبدالستار علوی، ڈی ڈی سوشل ویلفئر مشتاق حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کوارڈینیٹر احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ملک اورنگزیب نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ لیہ میں 6ہزار876،کروڑ میں 3ہزار567جبکہ تحصیل چوبارہ میں 1ہزار67 ٹائیگر فورس ارکان خدمات انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹائیگر فورس لاک ڈاون کے مستحق متاثرین،بے روزگار مزدوروں کی نشاندہی اور راشن کی تقسیم کے معاملات میں مدد کرے گی۔

اسی طرح قرنطینہ انتظامات، رضاکاروں کی نقل و حمل،سماجی شعور کی بیداری،ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی،تدفین کے معاملات میں بھی ٹائیگر فورس سے معاونت حاصل کی جائے گی۔ چیئرمین ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ٹائیگر فورس کا قیام ایک مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس اپنی صلاحیتوں سے اپنی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے قوم کا سرمایہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

چیئرمین ٹائیگر فورس کمیٹی اظفر ضیاء نے کہا کہ ٹائیگر فورس لاک ڈاون متاثرین کی نشاندہی اور دیگر فرائض ایمانداری سے انجام دیں اور کسی بھی قسم کی اقرباء پروری، بدعنوانی اور ذاتیات سے بالا تر ہو کر کام کریں تاکہ معاشرہ صحیح سمت کی طرف گامزن ہو۔ ممبران اسمبلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر فورس کا حصہ بننے والے جوان اپنا انتخاب صحیح ثابت کرنے کے لئے جانفشانی سے فرائض انجام دیں تاکہ کورونا وباء کے جلد خاتمہ اور لاک ڈاون کے متاثرین کو بروقت امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ممبران اسمبلی نے ٹائیگر فورس کے لئے نیک خواہشات کا اظہار اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی