جنرل ہسپتال میں سرجری سے پہلے داخل مریض کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار‘پروفیسر الفرید ظفر

اس اقدام کا مقصد ڈاکٹروںو طبی عملے کو کورونا وائرس سے محفوظ بنا نا ہے ‘پرنسپل پی جی ایم آئی حکومت پنجاب کے جاری ایس او پیز کی روشنی میں آؤٹ ڈور میں صرف مریض کو ڈاکٹر تک رسائی دی گئی

جمعرات 7 مئی 2020 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2020ء) جنرل ہسپتال میں آپریشن /پروسیجر سے قبل داخل متعلقہ مریض کا لازمی کورونا ٹیسٹ کرانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے تاکہ دوران سرجری ڈاکٹرز و دیگر طبی سٹاف کا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا امکان باقی نہ رہے۔ اس امر کا اظہار پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ مریض کو آپریشن سے پہلے ٹیسٹ کرانے کے طریقہ کار اپنانے سے کورونا وائرس کو طبی عملے میں پھیلنے سے روکا جا سکے گا اور سرجنز و دیگر ملازمین احسن طریقے کے ساتھ سر جری کے فرائض سر انجام دے سکیں گے ۔پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ "کورڈ -"19نے ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیشہ وارانہ عملے کی ذمہ داریوں میں اضافہ کر دیا ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ طب کے شعبے میں نئی تحقیق سے متعلق نالج مکمل طور پر اپ ڈیٹ رکھیں اور حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

پرنسپل پی جی ایم آئی نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ مشکل حالات میںذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور غیر ضروری ہسپتال میں آنے سے اجتناب کریں تاکہ وہ خود کو کسی بھی بیماری سے محفوظ رکھ سکیں ۔ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین نے کہا کہ جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی میں صرف مریض کے ساتھ ایک ہی تیماردار کو ٹھہرنے کی اجازت ہوگی تاہم اُس شخص کے لئے بھی ماسک پہننا لازمی ہوگا ۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے جاری ایس او پیز کی روشنی میں آؤٹ ڈور میں صرف مریض کو ڈاکٹر تک رسائی دی گئی ہے معذور مریض اپنے لواحقین کے ساتھ ڈاکٹر کے کمرے تک جا سکے گا ۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ان اصولوں پر سختی سے عمل کرتے ہوئے جنرل ہسپتال کی انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی