ڈینگی کے خلاف جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

جمعرات 7 مئی 2020 17:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) انوار الحق نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خلاف جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ کورونا وائرس اور ڈینگی سمیت دیگر وبائی امراض کے خلاف کوششیں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ڈینگی کے سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیر ا ہے کسی بھی افسریا اہلکار کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) انوار الحق کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں انہوں نے کہا کہ ڈینگی اور کورونا جیسی وبائی امراض کی احتیاطی تدابیر اپنا کر ان موذی مرض سے بچاجاسکتا ہے۔ ڈینگی کو شکست دینے کے لیے عوام کا تعاون ناگریز ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر انوار الحق نے تمام متعلقہ محکموں کے حکام کو ہدایت کی کہ ڈینگی کے کام پر مامور ٹیموں کی حاضری سو فیصد یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ فیلڈ میں ہونے والے کام کی کڑی مانیٹرنگ کریں اور غیر معیاری کام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہو ںنے کہا کہ ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس میں مزید بہتری لائیں اور گذشتہ سال ڈینگی کی وباء سے متاثرہ یونین کونسلوں کو خصوصی طور پر فوکس کیا جائے اور ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس کے دوران ہر اس پہلو پر کڑی نظر رکھی جائے جو کہ ڈینگی پھیلنے کے موجب بنتے ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پوٹھوار ٹائون میں ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس کے دوران 65 مقامات، جبکہ کنٹو نمنٹ ایریا سے 29 مقامات اور چکلالہ کینٹ بورڈ سے 39 مقامات سے لاروا برآمد ہوا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آئندہ ان مقامات سے لاروا برآمد ہونے کی صورت میں گھر کے مالکان کو نوٹسس جبکہ کمرشل ایریا سے لاروا برآمدہونے کی صورت میں مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی