لاک ڈاؤن سے رواں سال ٹی بی سے60 لاکھ زیادہ اموات ہوں گی

صرف پاکستان میں ٹی بی سے10 لاکھ اموات ہوسکتی ہیں، لاک ڈاؤن سے باقی بیماریاں کینسر، ٹی بی اور عارضہ قلب کا بھی علاج نہیں ہورہا، اس لیے لاک ڈاؤن ہٹانا فائدہ مند بھی ہوسکتا ہے۔ سی ایم او شوکت خانم ہسپتال عاصم یوسف

جمعہ 8 مئی 2020 21:29

لاک ڈاؤن سے رواں سال ٹی بی سے60 لاکھ زیادہ اموات ہوں گی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی 2020ء) سی ایم او شوکت خانم ہسپتال عاصم یوسف نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے 60 لاکھ افراد ٹی بی سے اموات ہوں گی، صرف پاکستان میں ٹی بی سے 10 لاکھ اموات ہوسکتی ہیں،لاک ڈاؤن سے باقی بیماریاں کینسر، ٹی بی اور عارضہ قلب کا بھی علاج نہیں ہورہا،اس لیے لاک ڈاؤن ہٹانا فائدہ مند بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں لاک ڈاؤن جلدی کیا گیا اس لیے شاید کیسز کم ہیں۔

ہمارا اور دوسرے ممالک کے درمیان پیٹرن میں تھوڑا فرق ہے۔ دوسرے ممالک میں پہلے کیس سے کوئی ساتویں ہفتے شدت دیکھنے میں آئی۔ ہمارے ہاں وہ وقت گزر چکا ہے، یا ہمارے ہاں پیک آئی نہیں ہے، تھوڑی لمبی پیک ہوگی۔ پاکستان میں پیک کب آئے گی اور کتنی ہوگی ؟ ابھی یہ بتانا مشکل ہے ۔

(جاری ہے)

لاک ڈاؤن کے کافی اچھے اثرات ہوئے میں حکومت کا ترجمان نہیں ہوں لیکن بطور ہیلتھ پروفیشنل یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہم لوگوں کی نوکریوں اور معیشت کی بات کرتے لیکن لوگوں کی صحت کی بات نہیں کرتے۔

لاک ڈاؤن کے اور بھی اثرات ہیں ، باقی بیماریاں کینسر، ٹی بی اور عارضہ قلب کی بیماریوں کا علاج بھی نہیں ہوپا رہا ہے۔ کل ایک اسٹڈی آئی ہے کہ دنیا میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس سال ٹی بی سے 60 لاکھ زیادہ اموات ہوں گی۔اس میں صرف پاکستان میں ٹی بی سے 10 لاکھ اموات ہوسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ لاک ڈاؤن کو پارکس میں گھومنے کیلئے نہیں کھولا گیا بلکہ انڈسٹری اور نوکریوں کیلئے کھولا گیا ہے۔ اس لیے لوگوں کو احتیاط برتنی ہوگی۔ یہ نہیں ہونا چاہیے کہ شادیاں شروع ہوجائیں، پارٹیاں شروع ہوجائیں۔اگر لوگوں نے سماجی فاصلہ برقرا رکھا تو وباء کنٹرول میں رہے گی، اگر لوگوں نے ساتھ دیا تو پاکستان میں امریکا اور یورپ کی طرح کے حالات نہیں ہوں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی