تمباکو سے کرونا ویکسین بنانے کی کوششیں، برطانوی کمپنی کی جانب سے اہم کامیابی حاصل کر لیے جانے کا دعویٰ

برٹش امریکن ٹوباکو کمپنی کی جانب سے تمباکو کے پودے سے تیار کردہ ویکسین کا انسانوں پر جلد تجربات کا آغاز کرنے کا اعلان، کلینیکل ٹرائل کے دوران مثبت نتائج ملنے کا دعویٰ

ہفتہ 16 مئی 2020 01:52

تمباکو سے کرونا ویکسین بنانے کی کوششیں، برطانوی کمپنی کی جانب سے اہم کامیابی حاصل کر لیے جانے کا دعویٰ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2020ء) تمباکو سے کرونا ویکسین بنانے کی کوششیں، برطانوی کمپنی کی جانب سے اہم کامیابی حاصل کر لیے جانے کا دعویٰ، برٹش امریکن ٹوباکو کمپنی کی جانب سے تمباکو کے پودے سے تیار کردہ ویکسین کا انسانوں پر جلد تجربات کا آغاز کرنے کا اعلان، کلینیکل ٹرائل کے دوران مثبت نتائج ملنے کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک عالمی وبا کی تباہ کاریاں تاحال جاری ہیں۔

اب تک کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ اس وقت دنیا کے کئی ممالک اور کمپنیاں کرونا وائرس کی ویکسین بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاہم تاحال اس حوالے سے کوئی اہم کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ اس حوالے سے گزشتہ دنوں ڈبلیو ایچ او حکام نے تو یہ تک کہہ دیا تھا کہ شائد کرونا ویکسین کبھی تیار نہ ہو پائے۔

(جاری ہے)

اب ایک برطانوی تماباکو کمپنی برٹش امریکن ٹوباکو کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے تمباکو کے پودے سے ایک تجرباتی ویکسین تیار کی ہے۔ اس ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کے دوران مثبت نتائج برآمد ہوئے، اور اب جلد اس ویکسین کا انسانوں پر بھی تجربہ شروع کر دیا جائے گا۔ کمپنی کے ماہرین کا دعویٰ ہے کہ ان کی جانب سے اختیار کیے گئے طریقہ کار سے تجرباتی ویکسین کی کم وقت میں تیاری ممکن ہو پائی ہے۔ برطانوی کمپنی کی جانب سے تو تمباکو کے پودے سے تجرباتی ویکسین تیار لینے کا دعویٰ کر دیا گیا ہے، تاہم سائنسدان اس حوالے سے فی الحال کوئی رائے دینے سے قاصر ہیں۔ یہاں یہ واضح رہے کہ ماہرین بتا چکے ہیں کہ سگریٹ نوشی کرونا وائرس خطرات بڑھا دیتی ہے۔
                

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط