وزیرصحت پنجاب کی زیرصدارت ویڈیولنک کانفرنس کے ذریعے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا ساتواں سینڈیکیٹ اجلاس کا انعقاد

صوبائی وزیرصحت نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے چھٹے سینڈیکیٹ اجلاس میں فیصلوں پرعملدرآمدکی تفصیلات مانگ لیں

پیر 1 جون 2020 13:52

وزیرصحت پنجاب کی زیرصدارت ویڈیولنک کانفرنس کے ذریعے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا ساتواں سینڈیکیٹ اجلاس کا انعقاد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن لاہور میں ویڈیولنک کانفرنس کے ذریعے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا ساتواں سینڈیکیٹ اجلاس منعقدہوا۔ اس موقع پرایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل اورویڈیولنک کے ذریعے وائس چانسلرراولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعمر ودیگرسینڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی۔

وائس چانسلر آرایم یوپروفیسرڈاکٹرعمرنے صوبائی وزیرصحت کوساتویں سینڈیکیٹ اجلاس کے مندرجات پیش کئے۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے چھٹے سینڈیکیٹ اجلاس میں فیصلوں پرعملدرآمدکی تفصیلات مانگ لیں۔ سینڈیکیٹ اجلاس میں راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کوڈگری جاری کرنے کیلئے مشروط منظوری دے دی گئی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ سے 2009 سے لیکر2017 تک اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

سینڈیکیٹ اجلاس میں بے نظیرٹیچنگ ہسپتال کے جنریٹرکی مرمت کی منظوری دے دی گئی اور اجلاس میں بوائلرانجینئرکے اگلے کنٹریکٹ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے سینڈیکیٹ اجلاس میں گریڈایک سے پندرہ تک کے ملازمین کے کنٹریکٹ ایکسٹینشن کی منظوری کے علاوہ سب انجینئر، جونئیرکلرک اورنائب قاصد کی اپ گریڈیشن قوانین کے مطابق کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

صوبائی وزیرصحت نے وائس چانسلرراولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعمر اورمنسلک ٹیچنگ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کوکورونا وائرس کے مریضوں کی دن رات خدمت کرنے پرسراہا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ سینڈیکیٹ اجلاس میں کئے گئے تمام فیصلوں پرسوفیصدعملدرآمدہوناچاہئیے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کوروناوائرس کی وبائ پرقابوپانے اورمریضوں کے علاج کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط