قیام پاکستان میں ہمارے اسلاف کی قربانیاں شامل ہیں ، اقتدار کسی کی جاگیر یا وراثت نہیں ، حکومت پر ایک خاص طبقے کا قبضہ ہے ، ہم اپنے مقاصد کے حصول پر کسی سے سمجھوتہ نہیں کر تے، جمعیت اپنے فیصلوں میں بااختیار ہے ،کسی کا دباؤ قبول نہیں کر تی، جمعیت علماء اسلام (ف)کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کی چارسدہ کے وفد سے ملاقات میں بات چیت

ہفتہ 31 اگست 2013 22:11

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔31اگست۔ 2013ء) جمعیت علماء اسلام (ف)کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قیام پاکستان میں ہمارے اسلاف کی قربانیاں شامل ہیں ، اقتدار کسی کی جاگیر یا وراثت نہیں ، حکومت پر ایک خاص طبقے کا قبضہ ہے ، ہم اپنے مقاصد کے حصول پر کسی سے سمجھوتہ نہیں کر تے، جمعیت اپنے فیصلوں میں بااختیار ہے ،کسی کا دباؤ قبول نہیں کر تی ۔

وہ ہفتہ کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ لاجز میں اپنی رہائش گاہ پر رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ کی قیادت میں چارسدہ کے وفد سے ملاقات میں بات چیت کررہے تھے ۔ اس موقع پر حاجی حنیف اللہ حسرت ، مولانا جمیل احمد ، حاجی اختر منیر ، محمد جان ، حاجی ملک امان اللہ ، حاجی مولانا عبدالوکیل ، پیر محبوب عالم اور دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ انہوں نے مشرف کا دباؤقبول نہیں کیا تو کسی اور کا حکم قبول کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔

۔جمعیت علمائے اسلام اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چل کر مدارس ، مساجد ، داڑھی ، پگڑی اور شغائر اسلام کی حفاظت کر رہی ہے جو موجودہ دور میں بہت دشوار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں حکومت سازی کے حوالے سے ہمارے تحفظات کو سنجیدگی سے نہیں لیاگیا یہی وجہ ہے کہ دونوں صوبوں میں ماضی سے زیادہ بد امنی اور خون خرابہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں ۔

پاکستان اندرونی اور بیرونی سازشوں کا شکار ہے ۔ جمعیت علمائے اسلام ریاست کی خفاظت کو مقدم سمجھتی ہے اور ریاست بچانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان پر تنقید کر تے ہوئے کہا کہ عمران خان سیاست کے ادنیٰ جماعت کے طالب علم ہے مگر خود کو سیاست کا ماسٹر سمجھتے ہیں ۔ سیاست کا میدان بہت کٹھن اور مشکل ہے یہ بچوں کا کھیل نہیں ۔

عمران خان قوم پر مغرب کا ایجنڈا لاگو کر نے کیلئے پاگل بنا ہو ا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کسی کی جاگیر نہیں بلکہ یہ اسلاف نے ہمیں وارثت میں چھوڑی ہے ۔ بڑے بڑے کوٹھی اور بنگلے پگڑیوں اور داڑھی والوں کیلئے کوئی معنی نہیں رکھتے ۔ ہماری الگ دنیا ہے ۔ حکومت میں یا خزب اختلاف میں رہنا ہمارا حق ہے ۔ ہم حالات کے ساتھ چلتے ہیں کسی کا فیصلہ اپنی ذات اور پارٹی پر مسلط نہیں کر تے ۔ ہم اپنے فیصلوں میں آذاد ہیں ۔ جمعیت علمائے اسلام کی سربلندی اور اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ سے باہر جد و جہد کر رہی ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط