محکمہ صحت کی ٹیمیں کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگیں مرض سے لڑنے کے لئے بھی دن رات کام کر رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم

جمعہ 12 جون 2020 16:39

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2020ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے حوالے سے سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمداور ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈی سی دفتر میں انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کی۔سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمدکو بتایا گیا ہے کہ ضلع میں محکمہ صحت کی ٹیمیں کورونا کے ساتھ ساتھ اس موزی مرض سے لڑنے کے لئے بھی دن رات کام کر رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے انڈور اور آوٹ ڈور سرویلینس روزانہ کی بنیاد پر کی جا رہی ہے ،اس کے ساتھ ساتھ اگاہی فراہم کرنے کے لئے مختلف محکمے کام کر رہے ہیں۔ ڈی سی سیف انور نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں ، محکمہ تعلیم، پاپولیشن ویلفئر،ایم سیز،ماحولیات،زراعت اور دیگر محکمے مل کر کام کر رہے ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں، اختیاطی تدبیر سے بیماری سے بچا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے موقع پراسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، چیف افسران اور ضلع بھر سے مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمدکو بتایا گیا ہے کہ ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کاجائزہ روزانہ کی بنیاد پر لیا جارہاہے ۔ سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمدنے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں فیلڈ میں کامیابی سے کام کریں، انہوں نے ایم سیز کو ڈینگی کے حوالے سے اقدامات میں بہتری لانے کی ہدایت دی اور کہا کہ میونسپل کارپوریشن کا صفائی کے حوالے سے اہم قردار ہے۔

اجلاس میں ،ایم سی پنڈ دادنخان ،ایم سی سوہاوہ اور محکمہ تعلیم کی جانب سے تحصیل میں انسداد ڈینگی اقدامات اور کارکردگی بارے بریفنگ دی گئی۔ ڈی سی سیف انور نے محکمہ صحت کے افسران کو ڈینگی کے شہری علاقوں کے ہاٹ سپاٹ مقامات کی سرویلنس اور اپ ڈیٹ رکھنے کا کہا ۔ڈی سی سیف انور نے کورونا وائرس کے موجودہ حا لات کے پیش نظر عوام الناس کو گھروں میں کا کہا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی