کڈنی سنٹر ملتان کے ڈائیلاسز بلاک میں توسیع کا فیصلہ

پیر 15 جون 2020 15:11

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2020ء) صوبائی حکومت نے کڈنی سنٹر ملتان کے ڈائیلاسز بلاک میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں کڈنی سنٹرکے ڈائیلاسز بلاک کے اوپرمزید ایک منزل تعمیر کی جائے گی اور اس مقصدکے لئے حکومت کے علاوہ ڈونرزکا بھی تعاون حاصل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے کڈنی سنٹرکے دورے کے موقع پرکیا۔

اس موقع پر کڈنی سنٹر کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر علی عمران زیدی،کڈنی کنسلٹنٹس اور ایکسین بلڈنگز حیدر علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے کہا کہ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزز پورے جنوبی پنجاب کے گردوں کے مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر رہا ہے اس لیے حکومت کڈنی سنٹر کو جنوبی پنجاب کا بہترین ادارہ بنانا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

عامرخٹک نے کہاکہ حکومت کو ادراک ہے کہ ڈائیلاسز کے لئے مریضوں کو انتظار کے کرب سے گزرنا پڑتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بلاک میں توسیع کے لئے عطیات حاصل کرنے کی غرض سے میں خود چل کر ڈونرزکے پاس جائوں گا اور کڈنی سنٹرز کے مسائل کے حل کے لئے انتظامیہ ہر طرح کا تعاون کرے گی۔ انہوںنے مزیدکہاکہ گردوں کے مرض میں اضافہ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہو رہا ہے، موجودہ حکومت نے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ’’ آب پاک اتھارٹی‘‘ کے تحت کام شروع کر دیا ہے۔

اس موقع پر کڈنی سنٹر کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر علی عمران زیدی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ کڈنی سنٹر میں ہر ماہ 3600 مریضوں کے ڈائیلاسز کیے جاتے ہیں، کڈنی سنٹر میں ڈائیلاسز کے لئے 240 مریض رجسٹرڈ ہے اور 450 مریض رجسٹرڈ ہونے کے منتظر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کڈنی سنٹر میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لئے الگ مشینیں مختص کی گئی ہیں اور ہر مریض کے ڈائیلاسز کے بعد مشینوں کی ڈس انفکشن کی جاتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی