برطانوی سائنسدانوں نے کورونا بیماری کے علاج کی سستی دوا دریافت کرلی

ڈیکسامیتھاسون دوا سے وینٹی لیٹر پر ایک تہائی مریض صحت یاب ہوگئے، دوا پہلے استعمال کی جاتی تو4 سے 5 ہزار افراد کی جان بچائی جاسکتی تھی۔ برطانوی میڈیا

منگل 16 جون 2020 19:52

برطانوی سائنسدانوں نے کورونا بیماری کے علاج کی سستی دوا دریافت کرلی
لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جون 2020ء) برطانوی سائنسدانوں نے کورونا بیماری کے علاج کی سستی دوا دریافت کرلی، ڈیکسامیتھاسون دوا سے وینٹی لیٹر پر ایک تہائی مریض صحت یاب ہوگئے، دوا پہلے استعمال کی جاتی تو 4 سے 5 ہزار افراد کی جان بچائی جاسکتی تھی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں سائنسدانوں نے کورونا کےعلاج کی سستی دوا دریافت یہ دوائی دنیا میں کورونا وائرس کیخلاف ٹرائل کے طور پر استعمال ہونے والی ادویات کا حصہ ہے۔

ان ٹرائل کی روشنی میں ان ادویات کا کورونا کے علاج میں اثر دیکھا جا رہا ہے۔ ان ادویات میں ڈیکسامیتھاسون دوا کی انتہائی کم مقدار کورونا وائرس کو ختم کرنے کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیکسامیتھاسون دوا سے کورونا مریضوں کی اموات کی شرح میں کمی آئی  ہے۔

(جاری ہے)

دوا سے وینٹی لیٹر پر ایک تہائی مریض صحت یاب ہوگئے۔ انتہائی تشویشناک مریضوں پر اگر دوا پہلے استعمال کی جاتی تو 4 سے 5 ہزار افراد کی جان بچائی جاسکتی تھی۔

برطانوی سائنسدانوں نے کورونا کے علاج میں بڑی کامیابی قرار دی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک میں اس دوا سے 10دن کے علاج کیلئے فی مریض 5 پاؤنڈ لاگت ہے۔ انتہائی تشویشناک مریض کی جان بچانے کیلئے ڈیکسامیتھاسون پر35 پاؤنڈ فی مریض لاگت آتی ہے۔ ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک میں جہاں پر بڑی تعداد میں کورونا کے مریض ہیں ان مریضوں کے میں یہ دوا انتہائی مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے 20 میں سے 19مریض ایسے ہیں جو اس دوا کے استعمال سے ہسپتال میں داخل ہوئے بغیر ہی ٹھیک ہو گئے، جبکہ ہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں میں بھی زیادہ تر صحت یاب ہوئے، ان میں کچھ مریض ایسے تھے جن کو فوری آکیسجن کی ضرورت تھی اور وینٹی لیٹر پر چلے گئے تھے۔ وینٹی لیٹر پر انتہائی تشویشناک مریضوں کیلئے ڈیکسامیتھاسون دوائی مریضوں میں سوجن کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوئی اور مریض کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوگیا، دوا کا استعمال مریض کے مدافعتی نظام کو ہونے والے نقصان میں بھی مفید ہے۔

مریض میں بیماری سے لڑنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے اور جسم میں وائرس کو ختم کرتی ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کی ٹیم نے ہسپتالوں میں 2 ہزار کورونا مریضوں پر اس کا استعمال کیا جبکہ ٹرائل میں 4 ہزار ایسے بھی مریض شامل تھے جن کو یہ دوائی نہیں دی گئی۔ جن مریضوں کو دوا دی گئی ان پر تحقیق سے معلوم ہوا کہ وینٹی لیٹر پر ایسے مریض جو موت کے قریب تھے ان پراستعمال کرنے سے 28 فیصد سے 40 فیصد موت کے خطرے کو کم کردیا۔

اسی طرح جب کہ جن کو آکسیجن کی ضرورت تھی ان مریضوں میں یہ خطرہ 20 فیصد سے 25 کم کردیا۔ ٹیم کے سربراہ پروفیسر پیٹر نے بتایا کہ یہ ایک ایسی دوا ہے جو شرح اموات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوئی ہے۔ یہ دوائی عالمی سطح پر دستیاب ہے، اس دوا سے 10دن کے علاج کیلئے 5 پاؤنڈ لاگت ہے، جبکہ ایک جان بچانے کیلئے ضروری لاگت 35 پاؤنڈ تک ہے۔ واضح رہے عالمی ادارہ صحت کی زیرنگرانی رواں سال مارچ سے برطانیہ کا ’’ڈیکسامیتھاسون‘‘ پر ریکوری ٹرائل جاری تھا۔ یہ وہ سٹیرائیڈ ہے۔ جو سوجن یا انفلیمیشن کو کم کرتا ہے۔ دوسری جانب برطانوی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ڈیکسامیتھاسون کا استعمال مفید ثابت ہونے پر اس دوا کا ملک میں استعمال شروع کیا جا رہا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی