گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں اس وقت کورونا کے 50مریض زیر علاج ہیں جن میں36کے رزلٹ مثبت آئے ہیں ، ڈاکٹر اعجاز اختربھٹی

بدھ 17 جون 2020 16:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2020ء) فیصل آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کے داخلے وعلاج معالجہ کیلئے مخصوص کئے گئے گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد فیصل آباد میںبدھ کے روز تک کورونا کے کل50مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 36 کے رزلٹ پازیٹو آئے ہیں جبکہ14مریضوں کے ٹیسٹوں کا انتظار ہے جس کے بعد ان مشتبہ مریضوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیاجائے گا۔

ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز اختر بھٹی نے بدھ کے روز اے پی پی سے بات چیت کے دوران بتایاکہ اس وقت ہسپتال میں داخل36میں سے کورونا وائرس کی6مثبت مریض انتہائی سیریس ہونے کے باعث وینٹی لیٹر پر ہیں لیکن ہسپتال کے ماہرین طب ان کی جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ ہسپتال میں اس وقت تک59اموات ہوچکی ہیں جب 380افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق بھی ہوچکی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ ایک بار پھر تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں تاکہ پتہ چل سکے کہ یہ مریض واقعی کورونا وائرس کے مثبت مریض ہیں یا نہیں۔ انہوں نے بتایاکہ جو مریض صحت یاب ہوجاتے ہیں انہیں کورونا پیریڈ مکمل ہونے پر گھر بھیج دیاجاتا ہے لیکن انہیں سختی سے ہدایات کی جاتی ہے کہ وہ احتیاطی اقدامات کے تحت مزید 14روز اپنے گھر میں کورنٹائن میں گزاریں تاکہ ان کے اہل خانہ کو اس مرض سے محفوظ رکھاجاسکے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی