کورونا ویکسین،عالمی ادارہ صحت نے لاکھوں نسخوں کی جلد دستیابی کی امید ظاہر کردی

ہماری قسمت اچھی ہوئی تو اس سال کے اختتام تک ایک یا دو کامیاب سائنسدان ویکسین کے ساتھ سامنے آئیں گے،بیان

جمعہ 19 جون 2020 11:44

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2020ء) عالمی ادارہ صحت نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس سال کے اختتام تک کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کے لاکھوں نسخے تیار ہو سکیں گے اور یہ ایسے مریضوں کو دیے جائیں گے جن کی حالت بہت تشویشناک ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ابھی تک اس وائرس کے خلاف کوئی ویکسین دریافت نہیں ہوئی تاہم عالمی ادارہ صحت کی چیف سائنسدان سومیا سوامناتھن نے کہاکہ اس وقت ماہرین اس ویکسین کی تیاری کے حوالے سے 200 سے زائد امکانات پر کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق تقریباً دس ایسی ویکسین ہیں جن کا کورونا وائرس کے مریضوں پر ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں پرامید ہوں، مجھے اس حوالے سے مکمل اعتقاد ہے کہ یہ ویکسین سامنے آئے گی۔خیال رہے کہ ویکسین کی تیاری ایک مشکل مرحلہ ہے۔ یہ بہت سی غیر یقینی صورتحال کے بعد سامنے آتی ہے۔ تاہم اچھی بات ہے یہ کہ ہمارے پاس بہت سی ویکسین موجود ہیں اور ایسے پلیٹ فارمز بھی ہیں کہ اگر پہلا یا دوسرا تجربہ ناکام بھی ہو گیا تو ہمیں حوصلہ نہیں ہارنا چائیے، ہمیں کوششں ترک نہیں کرنی چائیں۔عالمی ادارہ صحت کی سائنسی ٹیم کی سربراہ کا کہنا تھاکہ اگر ہماری قسمت اچھی ہوئی تو اس سال کے اختتام تک ایک یا دو کامیاب سائنسدان ویکسین کے ساتھ سامنے آئیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی