مقامی و بین الاقوامی این جی اوز، ڈونراور تمام افراد حکومت کے ساتھ مل کر کووڈ۔ 19 کی وبا سے نمٹنے کے لئے کردار ادا کریں، ڈائریکٹر جنرل قومی کمیشن برائے انسانی ترقی

جمعہ 19 جون 2020 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2020ء) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) کے ڈائریکٹر جنرل حسن بیگ نے کووڈ۔ 19سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے صوبائی ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ ڈسٹرکٹ جنرل منیجرز کے ذریعے اپنا کردار موثر انداز میں ادا کریں۔ جمعہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کووڈ۔ 19 کے حوالے سے بین الاقوامی اور قومی میڈیا کے ذریعہ حاصل ہونے والی معلومات اور این سی ایچ ڈی کی ٹیموں کا مقامی علاقوں میں موجودہ صورتحال کو مدِ نطر رکھتے ہوئے این سی ایچ ڈی نے پاکستان ہیومن ڈویلپمنٹ فنڈ (پی ایچ ڈی ایف) کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبے کا آغاز کیا ہے۔

اس کا مقصد کووڈ۔ 19 سے دور دراز کے پسماندہ علاقوں میں بسنے والے غریب لوگوں کا بچائو ہے۔

(جاری ہے)

این سی ایچ ڈی ملک میں 1170کمیونٹی فیڈر سکولز اور 560 بالغ خواندگی مراکز کو چلا رہا ہے۔1170 سے زائد فیڈر سکول اساتذہ اور560 خواندگی اساتذہ اس منصوبے میں اپنی خدمات سر انجام دیںگے۔ حسن بیگ نے منصوبے کا بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ این سی ایچ ڈی 16اضلاع مظفر گڑھ ، سرگودھا ، ڈی جی خان، خیر پور ، شکار پور، سکھر، مردان، لکی مروت ، بونیر، کیچ ، ژوب، واشوک، کوٹلی، مظفر آباد ، سکردو اور گلگت میں موجود ادارے کے 2,929 رضاکاروںکی خدمات انجام دیں گے۔

اس منصوبے کے تحت 96,100 خاندانوں کو گھر پر کوویڈ 19 سے نمٹنے کے لئے سینیٹائزر گھر پر تیار کرنے کا مقامی آسان اور سستا طریقہ بارے تربیت دی جائے گی۔اس منصوبے کے تحت 16میں 1,922مقامات کے 672,700 افراد مستفید ہو سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان مقامات پر 2600گڈی بیگ جس میں ماسک ، صابن اور سینی ٹائزر ہیں اور 400 ضرورت مند لوگوں میں راشن بیگ عام لوگوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔ حسن بیگ نے کہا کہ کووڈ۔ 19 کے پھیلائو کے خلاف ایک مشترکہ کوشش ہے۔ سرکاری محکمے ، غیر سرکاری تنظیمیں ، بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیمیں ڈونر نیز تمام افراد حکومت کے ساتھ مل کر کووڈ۔ 19 وبائی مرض کے مقابلے کے لئے اپنی اپنی سطح پر کردار ادا کریں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی