رواں سال کے اختتام تک کورونا وائرس کی دو ویکسینز کی منظوری دیدی جائے گی، عالمی ادارہ صحت کا اعلان

اسی سال ہی منظور ہونے والی دواؤں کی کروڑوں ڈوز تیار کرلی جائیں گی اور 2021 کے اختتام تک اس کی 2 ارب خوراکیں بنالی جائیں گی: ڈبلیو ایچ او

پیر 22 جون 2020 20:34

رواں سال کے اختتام تک کورونا وائرس کی دو ویکسینز کی منظوری دیدی جائے گی، عالمی ادارہ صحت کا اعلان
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جون2020ء) رواں سال کے اختتام تک کورونا وائرس کی دو ویکسینز کی منظوری دیدی جائے گی، ڈبلیو ایچ او کی جانب سے بتایا گیا ہے کرونا وائرس کے خلاف ویکسین کی تیاری پر تیزی سے کام جاری ہے اور 2020ء کے اندر ہی دو ویکسین تیار ہوجائیں گی جن کی منظوری دے دی جائے گی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق رواں برس ہی منظور ہونے والی دواؤں کی کروڑوں ڈوز تیار کرلی جائیں گی اور 2021 کے اختتام تک اس کی 2 ارب خوراکیں بنالی جائیں گی۔

عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ ممکنہ مریضوں میں سے پہلے ویکسین کی خوراک کسے دی جائے اس کے لیے معیارات کا تعین کیا جائے جارہا۔عالمی ادارۂ صحت کی چیف سائنٹسٹ سومیا سوامی ناتھ نے بتایا ہے کہ اگر ہم خوش قسمت رہے تو اس سال کے آخر تک ویکسین تیار کرنے والی ایک یا دو کمپنیاںویکسین کی تیاری میں کامیاب ہوجائیں گی۔

(جاری ہے)

ویکسین آغاز میں سب سے زیادہ خطرات کا سامنا کرنے والے افراد کو دی جائے گی اور رفتہ رفتہ اس کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ کورونا کی ویکسین میں ہونے والی سرمایہ کاری کو دیکھا جائے تو 2021 کے آخر تک ہم ویکسین کی دو ارب خوراکیں تیار کرلیں گے۔ اس کے بعد ہم ترجیحیی بنیادوں پر اس کا استعمال شروع کرسکیں گے۔ ویکسین کی دست یابی کے بعد فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے طبی عملے اور ڈاکٹرز کو سب سے پہلے ویکسین گی جائے گی، اس کے بعد عمررسیدہ افراد اور صحت کے مسائل کا شکار افراد ترجیح ہوں گے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کورونا سے 90لاکھ سے زاید لوگ متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 4لاکھ71ہزار سے زائد مریض جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جبکہ مزید کیسز سامنے آرہے ہیں اور کیسز کی تعداد 1کروڑ سے اوپر پہنچنے کا خدشہ ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی