برطانیہ میں پہلی مرتبہ کورونا متاثرین کی تعداد کم، ہلاکتوں کی یومیہ تعداد میں بھی کمی

ہالینڈمیں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

منگل 23 جون 2020 11:46

برطانیہ میں پہلی مرتبہ کورونا متاثرین کی تعداد کم، ہلاکتوں کی یومیہ تعداد میں بھی کمی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2020ء) برطانیہ میں مہلک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد تین لاکھ سے تجاوزکرگئی ہے تاہم منگل کو برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس سے ہونے والی ہلاکتیں کم ہوکر15 ہوگئی ہیں جو15 مارچ کے بعد سب سے کم تعداد ہے۔ حکام کے مطابق برطانیہ میںاس وقت کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 305289 ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد 261862 اور ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 42647 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ تین ماہ قبل شروع ہونے والے لاک ڈاؤن کے بعد برطانیہ میں پہلی مرتبہ تصدیق شدہ متاثرین کی تعداد سب سے کم تر سطح پر آئی ہے۔ وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں بھی کم ہو کر 15 ہوگئی ہیں۔ اس سال 16 مارچ سے برطانوی حکومت نے روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے متعلق بریفنگ شروع کردی تھی۔

(جاری ہے)

وزیرِ صحت میٹ ہینکوک نے روزانہ کی بریفنگ کے دوران بتایا کہ 24 گھنٹوں میں ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5000 سے کم ہو کر 4869 پر آگئی ہے۔

ادھر ہالینڈکے صحت حکام نے کہا ہے کہ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ملک میں مارچ سے کورونا کی وبا کے آغاز کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ کورونا کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم ملک میں69 نئے متاثرین میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ ہالینڈ نی13 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا آغاز کردیا تھا تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا سلسلہ ستمبر تک جاری رہے گا۔ ہالینڈ میں کورونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد 49658 ہے جبکہ کورونا سے ملک میں 6 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی