جنرل ہسپتال میں ڈینگی کاؤنٹر قائم ، شہریوں کی رہنمائی کے لئے سٹاف تعینات

کورونا وائرس کے علاوہ ہمیں ڈینگی سے بھی لڑنا ہے ، عوام کا تعاون نا گزیر ہے ‘پروفیسر الفرید ظفر

منگل 30 جون 2020 15:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2020ء) مون سون سیزن شروع ہوتے ہی ڈینگی مچھر کی افزائش کے امکانات میں اضافہ کے پیش نظر لاہور جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی اور آؤٹ ڈور میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے خصوصی کاؤنٹر قائم کر کے سٹاف تعینات کر دیا گیا ہے جو صبح8سے شام8بجے تک ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی رہنمائی کریں گے اور انہیں علاج معالجے کی خدمات فراہم کریں گے ۔

پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق لاہور جنرل ہسپتال میں ڈینگی بخار میں مبتلا افراد کو تمام طبی و تشخیصی سہولیات مفت دستیاب ہوں گی اور اُن سے زیادہ سے زیادہ تعاون یقینی بنایا جائے گا ۔اس موقع پرمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمود صلاح الدین، ڈائریکٹرایمرجنسی ڈاکٹر رانا محمد شفیق ،ڈائریکٹر آؤٹ ڈور ڈاکٹر عبدالرزاق ،اے ایم ایس ڈاکٹر جعفر حسین شاہ و دیگر انتظامی ڈاکٹر زبھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

پروفیسر الفرید ظفرنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے ساتھ ساتھ ہمیں ڈینگی کے مرض سے بھی لڑنا ہے اوراس پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ دیگر بیماریوں کی طرح ڈینگی کے سلسلے میںبھی عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔ شہری اپنے گھروں میں پانی جمع نہ ہونے دیں اور ڈینگی کی افزائش کو ناممکن بنانے کیلئے چھتوں پر پڑی ناکارہ اشیاء پلاسٹک اور پرانے ٹائر کو تلف کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی پر بھرپور توجہ دیں تاکہ ڈینگی ہاٹ سپاٹس کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے ۔

پرنسپل پروفیسر الفرید ظفرنے مزید کہا کہ ماضی کی طرح اس سال بھی ڈینگی سے بچاؤ سے آگاہی کے لئے سول سوسائٹی ،میڈیا اور سماجی تنظیموں کو پی جی ایم آئی کے ہیلتھ ایجوکیشن پروگرام کے تحت پبلک سروس میسج بھی بھجوائے جائیں گے تاکہ لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ڈینگی بخار سے محفوظ رہیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی