ہولناک زلزلے میں جاں بحق افراد کی تعداد 600 سے تجاوزکر گئی، ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ، پانی اور کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت، سیکڑوں زخمی طبی امداد کے منتظر

جمعرات 26 ستمبر 2013 16:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26ستمبر 2013ء) بلوچستان میں خوفناک زلزلے میں جاں بحق افراد کی تعداد چھ سو سے تجاوز کر گئی۔ ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ صرف آواران میں پانچ سو اکتیس افراد موت سے ہمکنار ہوئے۔ پانی اور کھانے پینے کی اشیاء کی قلت ہو گئی۔ مشکے میں ملبے تلے دبے افراد کو ابھی تک نہیں نکالا جا سکا تاہم امدادی کام جاری ہے۔

وزیراعظم نے زلزلہ متاثرین کی امداد میں تاخیر کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم نے فوج کو ناقابل رسائی علاقوں میں ہیلی کاپٹرز سے امداد پہنچانے کی ہدایت اور ہیلی کاپٹر کی تعداد مین بھی اضافہ کیا جائے۔ قیامت خیز زلزلے کے بعدآواران میں پانی اور کھانے پینے کی اشیا کی قلت اور مواصلاتی نظام برباد ہو کر رہ گیا ہے۔ مشکے میں ابھی تک کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

مشکے، پیر اندراور منگولی میں چالیس ہزار افراد بے گھر ہو گئے۔ امدادی کارروائیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ خوفناک زلزلے نے آواران کے مکینوں کو دربدر اور مکانوں کو ملبے میں بدل دیا۔ بے سروسامانی کی حالت میں سیکڑوں زخمی طبی امداد کے منتظر ہیں صرف آواران میں پانچ سو اکتیس افراد جاں بحق ہوئے۔ پنجگور کے ایک مدرسے سے 20 بچوں کی لاشیں ملیں۔ ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت اجتماعی قبریں تیار کر رہے ہیں۔ ایک طرف تباہی و بربادی کا منظر ہے دوسری جانب آواران کے بے یاروگار مدد گار بچے چٹانوں جیسے عزم و ہمت کے ساتھ حصول علم کے لئے اسکول پہنچ گئے۔ زلزلے نے جاہو، کشکور، کولوہ، مالار اور خضدار میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط