ڈپٹی کمشنر جہلم کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال کا دورہ، مریضوں کو ترجیحی بنیادوں پر طبی سہولیات فراہم کرنا آپ کی ذمہ داری ہے جس کو آپ پورا کرنے کے پابند ہیں،ڈپٹی کمشنر جہلم

پیر 6 جولائی 2020 11:31

ڈپٹی کمشنر جہلم کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال کا دورہ، مریضوں کو ترجیحی بنیادوں پر طبی سہولیات فراہم کرنا آپ کی ذمہ داری ہے جس کو آپ پورا کرنے کے پابند ہیں،ڈپٹی کمشنر جہلم
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنرجہلم راؤ پرویز اختر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کا اتوار کے روز تفصیلی دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے آئسولیشن وارڈ، او پی ڈی، چلڈرن وارڈ، شیلٹر ہوم اور دیگر وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا ہے۔ڈی سی راؤ پرویز اخترنے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر سٹاف کو کورونا وائرس جیسے موزی مرض سے مقابلہ کرنے اور انکی حوصلہ افزائی کے لئے ہسپتال میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق بنگش کے ہمراہ عزم و ہمت کے 100 دن کے عنوان سے اعزازی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ہیں۔

انہوں نے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اور دیگر سٹاف کوکورونا وارڈ میں خدمات سرانجام دینے پر سراہا ہے اور کہا ہے کہ عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف ورڈز میں مریضوں کا حال احوال دریافت کیا،انسے مسائل بارے جانا اور اور ایم ایس سے ہسپتال میں دی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ لی۔

راؤ پرویز اختر نے سول ہسپتال میں قائم کیے گئے شیلٹر ہوم بارے تفصیلی بریفنگ حاصل کی جس پر ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش نے بتایا ہے کہ یہاں پر 100 بیڈز پر مشتمل افراد کے لئے سینٹر میں معیاری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ایم ایس نے بتایا ہے کہ ہسپتال میں کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ بارے حفاظتی اقدامات، انڈور آوٹ دور سرویلنس اور ہاٹ سپاٹس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اخترنے ایم ایس کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور انکے لواحقین کے ماسک کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنائیں،او پی ڈی سمیت دیگر وارڈز میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے ۔دورہ کے موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ایم ایس فاروق بنگش سمیت دیگر افسران موجوود تھے ۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے جی ٹی روڈ جہلم پر قائم فیلڈ ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر جہلم سے کووڈ 19 کے حوالے سے فیلڈ ہسپتال میں دی جانے والی سہولیات بارے پوچھا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کیڈٹ کالج دینہ میں قائم فیلڈ ہسپتال کا بھی دورہ کیا ہے وہاں صفائی کے ناقص انتظامات ہونے پر چیف آفیسر دینہ الفت شہزاد کی سرزنش کی۔ انہوں نے ضلع میں صحت کے مراکز سمیت شہر میں صفائی ستھرائی کے معیاری انتظامات مکمل کروانے کی ہدایت دی ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط