این ڈی ایم اے کا ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے انتہائی نگہداشت یونٹس کی استعداد میں اضافے کا منصوبہ، 2500 آکسیجن بیڈز کی تنصیب دو مراحل میں مکمل کی جائے گی

پہلے فیز میں 1434 آکسیجن بیڈز کی تمام سہولیات کے ساتھ تنصیب مکمل، وینٹیلیٹرز، بائی پیپ، نیزل کونولہ اور پلس آکسی میٹرز کی فراہمی بھی منصوبہ میں شامل

منگل 7 جولائی 2020 16:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) نے ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے انتہائی نگہداشت یونٹس کی استعداد میں اضافہ کا منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت 2500 آکسیجن بیڈز کی تنصیب دو مراحل میں مکمل کی جائے گی۔

(جاری ہے)

این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق اس سلسلہ میں ملک بھر میں 2150 آکسیجن بیڈز کی ضرورت سے آگاہ کیا گیا جس کے بعد این ڈی ایم اے نے ہسپتالوں کا جائزہ لے کر 2500 آکسیجن بیڈز کی تنصیب پر کام شروع کیا۔

منصوبہ میں آئی سی یو بیڈز، آکسیجن پائپنگ اور سلنڈرکی فراہمی شامل ہے۔ ترجمان کے مطابق ان بیڈز کیلئے وینٹیلیٹرز، بائی پیپ، نیزل کونولہ اور پلس آکسی میٹرز کی فراہمی بھی منصوبہ میں شامل ہے۔ 2500 آکسیجن بیڈز کی تنصیب کا منصوبہ دو مراحل میں مکمل ہونا ہے۔ پہلے فیز میں 5 جولائی تک 1434 آکسیجن بیڈز کی تمام سہولیات کے ساتھ تنصیب مکمل کر دی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دوسرے فیز میں 1066 مزید آکسیجن بیڈز کی تنصیب 31 جولائی تک کی جائے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی