فیصل ۱ٓباد میں اب تک کورونا وائرس سے 195سے زائد اموات ہوچکی ہیں،کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد5188 ہے جن میں سے 3164 صحت یاب بھی ہوچکے ہیں،

1305 ڈاکٹرز وپیرامیڈیکس سٹاف کے ٹیسٹوں کے دوران322 ڈاکٹرز پازیٹونکلے،شہر کے ہسپتالوں میں اس وقت کورونا کے 103 مریض زیر علاج ہیںجن میں سے 12 کی حالت تشویشناک ہے،،ترجمان فیصل ۱ٓباد ڈویژنل انتظامیہ

پیر 13 جولائی 2020 12:59

فیصل ۱ٓباد میں اب تک کورونا وائرس سے 195سے زائد اموات ہوچکی ہیں،کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد5188 ہے جن میں سے 3164 صحت یاب بھی ہوچکے ہیں،
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) فیصل ۱ٓباد میں اب تک کورونا وائرس سی195سے زائد اموات ہوچکی ہیںاورکورونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد5188 ہے جن میں سے 3164 صحت یاب بھی ہوچکے ہیںجبکہ1305 ڈاکٹرز وپیرامیڈیکس سٹاف کے ٹیسٹوں کے دوران322 ڈاکٹرز پازیٹونکلے جس کے ساتھ ساتھ شہر کے ہسپتالوں میں اس وقت کورونا کی103 مریض زیر علاج ہیںجن میں سے 12 کی حالت تشویشناک ہے نیزفیصل ۱ٓباد کے ہسپتالوں میں 555 آکسیجن سپلائی والے بیڈز اور 68 وینٹی لیٹرزبھی دستیاب ہیں، فیصل ۱ٓباد ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اگرچہ زیادہ تر توجہ انسدادی واحتیاطی اقدامات پر مرکوز ہے تاہم عوامی فلاح و بہبود اور علاقائی تعمیر و ترقی کے امور میں مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کوبھی آگے بڑھایا جارہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کورونا کا پھیلائو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن و سمارٹ لاک ڈائون پر عملدرآمد کرایا جارہا ہے اور مارکیٹوں وبازاروں میں انسداد کورونا ایس او پیز کو روزانہ چیک کیا جارہا ہے جبکہ اس ضمن میں اب تک 2399دکانوں کوسینیٹائزر نہ ہونے،سماجی فاصلہ قائم نہ رکھنے اور فیس ماسک کے عدم استعمال پر سیل کیا جاچکا ہے،علاوہ ازیں 50 انڈسٹریز،13448 ٹرانسپورٹس سیل،92 لاکھ روپے سے زائدجرمانہ،57207 وہیکلز کے چالان،40 مقدمات درج اور 13 افراد کوگرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ سمارٹ لاک ڈائون پر عملدرآمد کی بدولت کورونا کے پھیلائو کو روکنے میں مدد ملی اور اس وقت سٹی کے کئی علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ ہی.انہوں نے بتایا کہ آٹھ بازاروں سے پارکنگ ختم کراکر پانچ مختلف مقامات پر پارکنگ قائم کی گئی ہے جبکہ بازاروں سے تجاوزات کا بھی صفایا کرایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پرائم منسٹر کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کی خدمات بروئے کار لانے کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عید الاضحی پر کورونا کا پھیلائو روکنے کیلئے ضلع میں شہر سے باہر 13مقامات پر عارضی مویشی منڈیاں لگائی جارہی ہیںجو کل سے فنکشنل ہوں گی جہاں انسداد کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کرایا جائے گا اور ماسک کے بغیر داخلہ نہیں ہوگا.انہوںنے ڈمپنگ پوائنٹس کے بارے میں بتایا کہ سٹیٹ لینڈ ڈائریکٹری کی تیاری،سرکاری اراضی پر قائم کلبز،سکولوں،پٹرول پمپس سے رینٹ ریکور کیا گیا ہے جبکہ لیز معاہدہ ختم ہونے پردوبارہ نظر ثانی کی جارہی ہے۔

انہوں نے انسداد کورونا اقدامات میں ضلعی انتظامیہ کے تمام متعلقہ محکموں اور افسران و اہلکاران کی جاری کوششوں کو سراہا اور کہا کہ شہریوں کی آگاہی کیلئے مئوثر آگاہی مہم جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ اور انسدادی اقدامات میں فرنٹ فٹ پر کردار اداکرنے والوں کی ہمت وجرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا احساس اجاگر رکھنے میں ان کی معاونت بھی جاری رہے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں