جسم کے خلیوں میں چیزوں کی نقل وحمل سے متعلق اہم دریافت پرامریکی اور جرمن سائنسدانوں کو نوبل انعام دیدیا گیا ، سائنسدانوں کی تحقیق سے تشنج، شوگر اور کئی دیگر امراض کے علاج میں سہولت ملے گی

منگل 8 اکتوبر 2013 13:24

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اکتوبر 2013ء) امریکہ میں جسم کے خلیوں میں چیزوں کی نقل وحمل سے متعلق اہم دریافت پر دو امریکی اور ایک جرمن سائنسدان کو طب کے نوبل انعام کا حقدار قرار دیدیا گیا، سائنسدانوں کی تحقیق سے تشنج، شوگر اور کئی دیگر امراض کے علاج میں سہولت ملے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امن کانوبل انعام لاکھ متنازعہ سہی، سائنس اور معاشیات کے شعبوں میں یہ انعام عموماً تحقیق کی بدولت اہم دریافت کرنے والوں کو ہی ملتا رہاہے۔

اس بار طب کے نوبل انعام کا حقدار ان سائنسدانوں کو قرار دیا گیا جنہوں نے جسم کے خلیوں کے کارگو نظام سے متعلق اہم دریافت کی ہیں۔دو امریکی اور ایک جرمن سائنسدان کی تحقیقات کی بدولت یہ واضح ہواہے کہ جسم کے کسی خلیے میں اہم کیمیکلز ٹھیک پتہ اور وقت پر کیسے پہنچتے ہیں۔

(جاری ہے)

خلیوں میں یہ مالی کیول اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ عام مائیکرو اسکوپ سے بھی نظر نہیں آتے۔

انکے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کوسمجھنا اب ممکن ہواہے۔ جن سائنس دانوں نے یہ ممکن بنایاہے ان میں سے ایک 70کی دہائی سے اس تحقیق میں مگن تھے۔ سائنسدانوں کی تحقیق کی بدولت اب اعصابی بیماریوں کاعلاج تلاش کرنے میں آسانی ہوگی اور خلیوں میں مالیکیول ایک جگہ سے دوسری جگہ بروقت نہ پہنچیں تواعصابی اور مدافعت سے متعلق بیماریاں لاحق ہوجاتی ہیں۔ شوگرکے بھی یہی اسباب ہیں اور ان ماہرین طب کی دریافت سے دنیا بھر میں انسان فائدہ اٹھائیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط