بند کریں
صحت صحت کی خبریںخیبرپختونخوا میں پولیو مہم کو نقصان پہنچانے پر متاثرین کا شکیل آفریدی کے خلاف عدالت میں جانے ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 25/10/2013 - 14:19:41 وقت اشاعت: 25/10/2013 - 11:35:28 وقت اشاعت: 24/10/2013 - 22:49:07 وقت اشاعت: 24/10/2013 - 20:54:28 وقت اشاعت: 24/10/2013 - 20:25:10 وقت اشاعت: 24/10/2013 - 19:04:32 وقت اشاعت: 24/10/2013 - 18:57:19 وقت اشاعت: 24/10/2013 - 18:52:21 وقت اشاعت: 24/10/2013 - 11:16:50 وقت اشاعت: 23/10/2013 - 16:56:44 وقت اشاعت: 22/10/2013 - 19:06:52

خیبرپختونخوا میں پولیو مہم کو نقصان پہنچانے پر متاثرین کا شکیل آفریدی کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان

ایبٹ آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24اکتوبر۔2013ء)خیبرپختونخوا میں پولیو مہم کو نقصان پہنچانے پر متاثرین نے شکیل آفریدی کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان کر تے ہوئے کہاہے کہ ایک شخص کے غلط اقدام سے اب تک کئی ورکر مارے جا چکے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد میں القاعدہ کے سربراہ اْسامہ بن لادن کے خلاف امریکی آپریشن کے بعد انسداد پولیو مہم پر پابندی اور ٹیموں پر حملوں کے بعد یہ مہم غیر محفوظ اور غیر موثر ہو کر رہ گئی۔

انسداد پولیو مہم کے متاثرین نے سی آئی اے اور پشاور جیل میں قید ڈاکٹر شکیل آفریدی کے خلاف عدالت سے انصاف مانگنے کا فیصلہ کیا خیبر پختونخوا حکومت نے پولیو کے خلاف جہاد جاری رکھنے کیلئے رضاکار فورس کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے چار کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں پولیو ٹیموں پر حملوں کے نتیجے میں کئی خاندان اجڑ گئے ہیں۔ دوسری جانب قطرے نہ پینے سے کئی بچے بھی معذور ہوگئے۔
24/10/2013 - 19:04:32 :وقت اشاعت