ڈینگی اجلاس ، وزیر اعلی شہباز شریف بذریعہ میٹروبس سول سیکرٹریٹ پہنچے،اجلاس 3 گھنٹے سے زائد جاری رہا، وزیراعلی نے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے راولپنڈی میں بھی انسداد ڈینگی اجلاس سے خطاب کیا،شہباز شریف نے عام مسافرو ں کی طرح میٹرو بس کا ٹکٹ لیا، مسافروں میں گھل مل گئے، میٹرو بس عوام کیلئے تحفہ ہے، مسافروں کی گفتگو

پیر 4 نومبر 2013 23:06

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4نومبر۔2013ء) وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے صوبے میں ڈینگی کی صورتحال اور تدارک کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے سول سیکرٹریٹ میں صبح 8 بجے جائزہ اجلاس کی صدارت کی جو تین گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا- وزیر اعلی نے راولپنڈی میں بھی انسداد ڈینگی انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے اجلاس سے خطاب کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں- وزیر اعلی محمد شہباز شریف اجلاس میں شرکت کے لئے ماڈل ٹاؤن سے سول سیکرٹریٹ میٹرو بس کے ذریعے پہنچے-وزیر اعلی نے عام مسافروں کی طرح میٹروبس کا ٹکٹ خریدا اور دوران سفر وزیر اعلی مسافروں سے گھل مل گئے اوران سے گفتگو کرتے رہے -مسافروں نے اس موقع پر وزیر اعلی کو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ میٹروبس ایک شاندار منصوبہ ہے اور عوام کو میٹرو بسوں کے ذریعے آرام دہ سفر کی باکفایت سہولت میسر آئی ہے- گھنٹوں کی مسافت منٹوں تک محدود ہو گئی ہے اور اب وہ وقت پر اپنی منزل پر پہنچ جاتے ہیں - منصوبے پر وزیر اعلی شہباز شریف یقینا مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے بین الاقوامی معیار کا یہ منصوبہ پنجاب کے عوام کو دیا - وزیر اعلی نے بس میں سوار طلباء سے بھی گفتگو کی-ایک طالب علم نے کہا کہ آپ کا یہ منصوبہ غریب عوام کے لئے تحفہ ہے -

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط