منہ میں خراشیں بھی کورونا کی علامت ہوسکتی ہے، نئی تحقیق

کورونا منہ کی اندرونی کھال پر بھی اثرانداز ہوتا ہے، جس سے مریض کے منہ میں خراشیں اور چھالے بننے سے کھانا پینا مشکل ہوجاتا ہے۔ اسپین کے ریسرچ جرنل کا تازہ شمارہ

پیر 20 جولائی 2020 17:50

منہ میں خراشیں بھی کورونا کی علامت ہوسکتی ہے، نئی تحقیق
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی 2020ء) کورونا وائرس کی نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ منہ میں خراشیں بھی کورونا کی علامت ہوسکتی ہے، کورونا وائرس منہ کی اندرونی کھال پر بھی اثرانداز ہوتا ہے، جس سے متاثرہ مریض کے منہ میں خراشیں اور چھالے بننے سے کھانا پینا مشکل ہوجاتا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسپین میں ریسرچ جرنل ’’جاما ڈرمیٹالوجی‘‘ کے تازہ شمارے میں کورونا وائرس کے اثرات اور علامات سے متعلق ایک آن لائن تحقیق شائع ہوئی ہے۔

جس میں معلوم ہوا ہے کہ منہ میں خراشیں بھی کورونا کی علامت ہوسکتی ہے۔ کیونکہ کچھ وائرس انسانی کے منہ کے اندر والے حصے کو متاثر کرتے ہیں۔ اسی طرح کورونا بھی جب بعض افراد کے منہ کی اندرونی کھال پر اثر انداز ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

تو اس شخص کے منہ میں خراش ہوتی ہے اور منہ میں چھالے بھی نمودار ہوجاتے ہیں، جس کے باعث متاثرہ شخص کا کھانا پینا دشوار ہوجاتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ نئی تحقیق21 مریضوں پر کی گئی ہے۔ ان مریضوں کے منہ کی اندرونی کھال کو بھی کورونا نے متاثر کیا۔ جس کے سبب ان مریضوں کے منہ میں چھالے بن گئے، اور خراش بھی ہونے لگی۔ اس سے قبل بھی کورونا وائرس کی علامات سے متعلق مختلف تحقیقات سامنے آچکی ہیں۔ جیسا کہ چہرے کی جلد پر چکن پاکس اور چیچک جیسے باریک باریک دانے بن جانا بھی کورونا کی علامت سمجھی جاتی ہے۔

لیکن کورونا کی اہم علامات میں مریض کو بخار ہونا، خشک کھانسی کا آنا شامل ہے۔ دوسری جانب برطانیہ نے کورونا وائرس سے بچائو کے لیے تیار کردہ ممکنہ ویکسینز کی 90 ملین خوراکوں کے حصول کے لیے 3 کمپنیوں بائیو این ٹیک، فائزراور والنیوا کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔ برطانیہ اب اس معاہدے کے بعد کورونا وائرس سے بچائو کے لیے مقامی اور عالمی سطح پر تیار کی جانے والی 3 مختلف اقسام کی ویکسینز تک رسائی حاصل کرلے گا اور اس کے ساتھ ساتھ رضاکاروں کے لیے ویکسین بارے مطالعہ کے لیے ایک ویب سائٹ بھی متعارف کرائی گئی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی