بند کریں
صحت صحت کی خبریںپنجاب:24 گھنٹوں میں مزید گیارہ افراد ڈینگی کا شکار

صحت خبریں

وقت اشاعت: 29/11/2013 - 16:35:23 وقت اشاعت: 29/11/2013 - 15:38:12 وقت اشاعت: 29/11/2013 - 14:50:41 وقت اشاعت: 29/11/2013 - 14:48:22 وقت اشاعت: 29/11/2013 - 12:47:29 وقت اشاعت: 29/11/2013 - 12:46:04 وقت اشاعت: 28/11/2013 - 20:41:28 وقت اشاعت: 28/11/2013 - 20:41:28 وقت اشاعت: 28/11/2013 - 20:05:14 وقت اشاعت: 28/11/2013 - 19:39:14 وقت اشاعت: 28/11/2013 - 16:24:12

پنجاب:24 گھنٹوں میں مزید گیارہ افراد ڈینگی کا شکار

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29نومبر 2013ء)پنجاب میں ڈینگی کا زور برقرار ہے 24 گھنٹوں میں مزید گیارہ افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے۔ پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 11 کیسز سامنے آئے جس میں لاہورکے چھ مریض جبکہ پانچ کا تعلق راولپنڈی سے ہے جبکہ محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو ہزار تین سو ساٹھ ہو گئی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ موسم ضرور بدل گیا ہے مگرموسم جب تک مکمل سرد نہیں ہو گا ڈینگی کا خدشہ برقرار رہے گا۔عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ گھروں اور گرد و نواح میں پانی نہ کھڑا ہونے دیں کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر اقدامات کے مطلوبہ نتائج نہیں مل سکتے۔
29/11/2013 - 12:46:04 :وقت اشاعت