وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں واضح کمی،

گزشتہ روز 2500 سے زائد ٹیسٹ کئے گئے ، مثبت کیسز کی تعداد صرف 9 رہی

جمعرات 23 جولائی 2020 14:11

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں واضح کمی،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2020ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے بہترین اقدامات کی وجہ سے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں واضح کمی آ گئی ہے، اسلام آباد میں گزشتہ روز 2500 سے زائد ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے مثبت ٹیسٹوں رپورٹس کی تعداد صرف 9 تھی۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے مل کر ریپڈ رسپانس ٹیم بنائی اور وہ ٹیم گھر گھر جا کر ٹیسٹ کرکے ان کی ٹریسنگ کرکے ان کو قرنطینہ کرتی رہی، اصل اس سے زیادہ فائدہ یہ ہوا ہے کہ ہم نے جو ٹیسٹ کیے ہمیں ہر پازیٹیو کیس کا پتہ تھا اور ہم نے ان کو 14دن تک گھروں میں بند کیا۔

اس قرنطینہ کی وجہ سے بیماری کنٹرول ہوگئی جس کی وجہ سے کورونا آگے نہیں پھیل سکا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی بروقت اقدامات اور کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر مختلف سب سیکٹروں میں سمارٹ لاک ڈاون اور ایس او پیز فالو کرنے سے کورونا کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اس حوالے سے انتظامیہ اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جو محنت ہے وہ رنگ لا رہی ہے اور تسلسل کے ساتھ ڈیٹا نیچے کی طرف جا رہا ہے اور لاک ڈاون اور ایس او پیز کی فالو کرنے کی وجہ سے کورونا جو تیزی سے بڑھ رہا تھا اب مسلسل نیچے کی طرف جانا شروع ہوگیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد میں ایک ماہ قبل جب کورونا عروج پرتھا اور روزانہ کورونا کے کیسز کے مریضوں میں اضافہ ہورہاتھا جس کے بعد انتظامیہ نے جہاں سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے تھے اس علاقے کو بند کرکے وہاں پر سمارٹ لاک ڈاون لگا دیا اور لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگائی، ہم نے تقریبا 13 رہائشی سب سیکٹر اور چند کمرشل ایریاز کے مراکز سیل کیے۔

ان سیل شدہ سیکٹروں میں کا تفصیلی سروے، کنٹیکٹ، ٹریسنگ،گراونڈ سرویلنس اور مشتبہ افراد کے انفرادی ٹیسٹ کے بعد سیل شدہ سب سیکٹروں کر مرحلہ وار کھول دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جو علاقے ڈی سیل کیے ہیں وہاں پردفعہ144کا نفاذ رہے گا اور اسسٹنٹ کمشنرز ان علاقوں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط