بیماریوں کے کنٹرول کے لئے بین لاقوامی تنظیموں اور مقامی ماہرین کی شرکت قابل ستائش ہے

پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا "قومی سمپوزیم برائے اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس " سے خطاب

جمعرات 20 اگست 2020 15:58

بیماریوں کے کنٹرول کے لئے بین لاقوامی تنظیموں اور مقامی ماہرین کی شرکت قابل ستائش ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2020ء) پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہا حکومت گلوبل پروگرام کے تحت بیماریوں کے کنٹرول کے لئے عالمی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جبکہ اس سلسلہ میں بین لاقوامی تنظیموں اور مقامی ماہرین کی شرکت قابل ستائش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو قومی ادارہ براے صحت اور فلیمنگ فنڈ گرانٹ برائے پاکستان کے زیر اہتمام "قومی سمپوزیم برائے اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس " سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ فلیمنگ فنڈ یو کے کی مدد سے حکومت پاکستان ملک میں اے ایم آر سٹریٹیجی کو لاگو کرنے میں پر عزم ہے۔ اس امداد کی بدولت پاکستان میں اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس کی نگرانی کے علاوہ انسانوں اور جانوروں میں استعدادکار کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس کی نگرانی نیشنل ایکشن پلان میں سات نکاتی ایجنڈے میں شامل ہے جس کے تحت انسانوں اور جانوروں کی لیبارٹریوں کی بہتری کے ساتھ ساتھ اہلکاروں کی استعداد میں اضافے پر بھی توجہ دی جاے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ اے ایم یو اور اے ایم سی کے شعبے میں مختلف سروے کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو گا۔ سمپوزیم کے انعقاد سے پاکستان میں انسانوں اور جانوروں اور ماحول پر اے ایم آر کی وجہ سے مرتب ہونے والے اثرات اور خطرات کا جائزہ لینے میں بہت مدد حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اے ایم ار دنیا کو لاحق بڑے خطرات میں سے ایک ہے۔ یہ مائکرو آرگنزمز کے ایسے انداز میں تیار ہونے کی طرف اشارہ کرتا ہے جو خاص قسم کے جراثیم کو مارنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

جو ہمارے جسم میں بہت عرصے تک بے اثر رہتے ہیں۔ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت میجر جنرل عامر اکرام نے کہا کہ اینٹی بایوٹکس کوایک خاص انداز میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے خاص طور پر ریزیسٹنس سوپر بگز کے نمودار ہونے سے بچاؤ کے لیے۔ اس سمپوزیم کے انعقاد سے سٹیک ہولڈرز کو ایک ایسا پلیٹ فارم میسر آیا ہے جس سے اینٹی مائیکروبیل کے انسانوں, جانوروں اور صحت کے ماحول میں ہونے والی تبدیلیوں کی طرف نشاندہی کرنے کا موقع ملا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ ہیلتھ اسمبلی ریزولیوشن 2015 (WHA68.7) سے جڑے عزم کو لے کر پاکستان نے 2017ء میں نیشنل اے ایم ار فریم ورک، نیشنل ایکشن پلان اور وسیع پیمانے پر نیشنل اے ایم آر سٹیئرنگ کنٹرول کمیٹی کی تشکیل کی۔ اے ایم آر کی سنگینی کے پیش نظر حکومت پاکستان نے قومی ادارہ صحت میں آئی پی سی اوراے ایم آر کے نیشنل پروگرام کے اغاز کے لیے مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔

سمپوزیم میں نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوارڈینیشن، نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ اور ماحولیاتی تبدیلی کی وزارتوں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ صحت سے متعلقہ ماہرین, لائیو سٹاک کے اداروں کے نمائندوں, ماہرین تعلیم, بین لاقوامی تنظیموں, پرائیویٹ تنظیموں, ہسپتالوں کے نمائندوں , سیاسی تنظیموں اور بیوروکریٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی