دہلی، 14برس تک عمر گروپ کے لڑکوں میں کینسر کے لحاظ سے ایشیا میں سرفہرست

دہلی میں رہنے والے چودہ برس تک کے عمر کے ہر دس لاکھ لڑکوں میں 203.1 کینسر کا شکار ہیں،حکومتی رپورٹ

ہفتہ 22 اگست 2020 14:13

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2020ء) کینسر کے مرض کا شکار صفر سے 14 برس کے عمر گروپ کے لڑکوں کی تعداد بھارت کے قومی دارالحکومت دہلی میں دیگر ایشیائی ملکوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کینسر کے مرض کا شکار صفر سے 14 برس کے عمر گروپ کے لڑکوں کی تعداد بھارت کے قومی دارالحکومت دہلی میں دیگر ایشیائی ملکوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

بھارت میں کینسر کے مریضوں کے اعداد و شمار یکجا کرنے والے حکومتی پروگرام نیشنل کینسر رجسٹری کی طرف سے شائع تازہ ترین رپورٹ کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں رہنے والے چودہ برس تک کے عمر کے ہر دس لاکھ لڑکوں میں 203.1 کینسر کا شکار ہیں۔نیشنل کینسر رجسٹری کا پروگرام بھارت میں طبی خدمات پر نگاہ رکھنے والے ادارے انڈین کاونسل آف میڈیکل ریسرچ کے تحت چلایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صفر سے 19 برس کے عمر گروپ میں کینسر سے سب سے زیادہ متاثرین کی تعداد چین کے جیانگ مین شہر میں ہے، جہاں ایشیا میں لڑکوں میں کینسر کے سب سے زیادہ واقعات درج کیے گئے ہیں۔ تاہم دہلی اس سے صرف ذرا ہی پیچھے ہے۔ دہلی میں، جیانگ مین کے مقابلے فی دس لاکھ میں صرف چھ کیسز کم ہیں۔ یہ رپورٹ 2012-2016 کے درمیان پورے ملک میں کینسر کا شکار مریضوں کی تعداد کی بنیاد پر تیا رکی گئی ہے۔

اس میں بھارت کے آبادی کی بنیاد ( بی سی آر) پر 28 کینسر رجسڑیز اور ہسپتالوں کی بنیاد(ایچ بی سی آر)پر 58 کینسر رجسٹریز کا احاطہ کیا گیا ہے۔ پی بی سی آر سے مراد ایک جغرافیائی یونٹ ہے۔ اس میں ایک ضلع یا پھر کوئی ریاست بھی ہوسکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق دہلی میں کینسر کے تمام مریضوں میں 14برس تک کے لڑکوں کی تعداد 4.7 فیصد ہے جبکہ 19 برس تک کے لڑکوں کی تعداد 6.3 فیصد ہے۔

اس طرح دہلی تمام 28 پی بی سی آر میں بچوں میں کینسر کے مریضوں کے لحاظ سے سر فہرست ہے۔ اس کے بعد اورنگ آباد (مہاراشٹر)، حیدرآباد (تلنگانہ) اور واردھا (مہاراشٹر) اضلاع نیز پوری منی پور ریاست کا نمبر آتا ہے۔ لڑکیوں کے معاملے میں بھی یہ صورت حال زیادہ مختلف نہیں ہے۔ دہلی اس معاملے میں ملک میں سرفہرست ہے۔ اس کے بعد تھرواننت پورم، چینئی، کولم اور آئزول کا نمبر ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی