یونان میں کورونا خاص طور سے مہاجرین کے لیے خطرہ

یہ وبا کسی بھی وقت سنگین صورت اختیار کر سکتی ہے،ماہرین نے انتباہ جاری کر دیا

ہفتہ 22 اگست 2020 14:13

یونان میں کورونا خاص طور سے مہاجرین کے لیے خطرہ
ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2020ء) یونانی جزیرے لیسبوس پر کورونا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ماہرین نے کہاہے کہ یہ وبا کسی بھی وقت سنگین صورت اختیار کر سکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کے موسم گرما میں بہت کم سیاح یونانی جزیرے لیسبوس پہنچے۔ کورونا نے لوگوں کی سفر و سیاحت کی خواہش کو بری طرح کچل کر رکھ دیا ہے۔ انتہائی باہمت افراد اس سال اس جزیرے پر نظر آ رہے ہیں۔

اس جگہ لینڈنگ کے وقت اوپر سے دیکھیں تو پورا شہر ایک بہت بڑا خیمہ نظر آتا ہے۔ اگر دنیا اس وقت کورونا وبا کا شکار نہ ہوتی تو یہ شہر ایک بہت بڑا فیسٹیول یسا دکھائی دیتا۔ تاہم حقیقت میں یہ یورپ کا سب سے بڑا مہاجر کیمپ 'موریا ہے۔کیمپ دراصل بنیادی طور پر تین ہزار افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا لیکن اس وقت اس میں قریب 13 ہزار رہائشی ہیں۔

(جاری ہے)

کورونا ابھی تک وہاں پھیلا نہیں ہے۔ لیکن ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ جزیرہ وائرس پھیلا سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ایتھنز کی حکومت بار بار عوام سے احتیاط کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔ یونان میں انفیکشن کی شرح بڑھ رہی ہے۔ بمشکل دس کلومیٹر دور جزیرے لیسبوس کے دارالحکومت میتیلینی میں، لگتا ہے کہ مقامی آبادی میں آہستہ آہستہ یہ انفیکشن پھیلتا جارہا ہے۔

لہذا ماہرین ماسک پہننے، جسمانی فاصلہ رکھنے، اپنے ہاتھ صابن سے دھونے اور جراثیم کش لوشن کے استعمال کی تاکید کر رہے ہیں۔ اور ان کا مشورہ ہے کہ طبیعت کی خرابی کی صورت میں ہر کسی کو چاہیے کہ خود کو الگ تھلگ کر لے۔کیرولینے ویلیمن ڈاکٹرز ود آٹ بارڈرز کی فیلڈ کواڈینیٹر ہیں۔ موریا جزیرے کی صورتحال ان کے کام کی راہ میں بڑی مشکلات کا سبب بن رہی ہے۔

حفظان صحت کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ 'یہ سب ایسے اقدامات ہیں جو موریا میں مکمل طور پر غیر حقیقی ہیں۔ یہاں تک کہ اگر آپ اپنے خیمے میں زیادہ سے زیادہ وقت صرف کرتے ہیں، تب بھی آپ کو دن میں تین بار ہزاروں دیگر افراد کے ساتھ کھانا کھانے کے لیے قطار میں کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ یہی حال شاور یا ٹوائلٹ کا ہے۔ بھیڑ سے بچنا ناممکن ہے۔یہاں تک کہ باقاعدگی سے ہاتھ دھونے کا امکان بھی حقیقی معنوں میں ممکن نہیں۔

کیرولینے ویلیمن موسم گرما کے تہوار کا موریا کے ساتھ موازنہ نہیں کرنا چاہتیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کوئی موریا میں نہیں رہنا چاہتا ہے۔ اتنے کم رقبے پر اتنے سارے افراد پھر حفظان صحت کی صورتحال ، وائرس سے بچنا آسان نہیں۔کیرولینے ویلیمن کے مطابق لیسبوس میں 48 افراد میں کووڈ انیس ٹیسٹ کا پوزیٹیو رزلٹ آیا ہے۔ موریا میں اب تک یہ وائرس نہیں پھیلا ہے تاہم ڈاکٹرز ود آٹ بارڈرز کو تقریبا یہ یقین ہے کہ موریا میں ابھی یہ وائرس نہیں پھیلا ہے۔

ان کا خیال ہے کہ یہ ممکن ہے کہ بغیر علامات والے کیسز موجود ہوں لیکن وائرس وسیع طور پر پھیل چکا ہو۔ ڈاکٹرز ود آٹ بارڈرز کے مطابق اس بات کے امکانات تو بہت ہی کم ہیں کہ تیرہ ہزار انفیکشن متاثرین میں کوئی علامات والے کیسز نہیں دیکھنے میں آئے۔ان سب کے باوجود موریا میں 300 سے 400 کے قریب افراد ایسے ہیں جن کا شمار کووڈ انیس رسک گروپ میں ہوتا ہے۔ کیرولینے ویلیمن کے بقول یہ محض قسمت کی بات ہے کہ موریا میں اب تک کورونا وبا پھیلی نہیں ہے، یہ محض وقت کا سوال ہے اور لیسبوس تو کسی صورت وبا کے بحران سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی