سپین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ، مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کرگئی، مہلک وائرس سی28 ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے

منگل 25 اگست 2020 11:33

سپین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ، مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کرگئی، مہلک وائرس سی28 ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2020ء) سپین میں مہلک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہورہا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کرگئی، ملک میں اب تک وائرس سے 28872 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ منگل کو یورپی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سپین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران سپین میں کورونا وائرس کی40 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد420809 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل جاری سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سپین میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار سے زائد تھی۔ سپین کی17 خود مختار علاقوں میں دارالحکومت میڈرڈ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق کورونا وائرس کے نئے مریضوں کے بعد کاتالونیہ اور باسکیو کے حالات بہت خراب ہیں۔ میڈرڈ کی مقامی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لوگوں کو غیر ضروری معاشرتی پروگراموں کے انعقاد سے باز رہنے کا مشورہ دیاہے جبکہ کاتالونیہ میں 10 یا اس سے زیادہ لوگوں کے اکٹھا ہونے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

سپین کی وزارت صحت کے حکام کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران کورونا وائرس سپین میں96 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ یورپ میں کورونا وائرس سے جو ممالک سب سے زیادہ متاثرہوئے ہیں ان میں سپین بھی شامل ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سیاب تک 28 ہزار872 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 241561 ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی