کورونا وباء کا خطرہ موجود، ابھی مزید احتیاط برتنا ہوگی،

لاہور پولیس نے مشکل حالات کو پسے پشت ڈالتے ہوئے شہریوں کی سیکورٹی اور سیفٹی کو یقینی بنایا، سی سی پی او ذوالفقار حمید

بدھ 26 اگست 2020 18:00

کورونا وباء کا خطرہ موجود، ابھی مزید احتیاط برتنا ہوگی،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اگست2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سربراہ لاہور پولیس ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس نے قرنطینہ مراکز، ہسپتالوں، ناکوں، کیشن سنٹرز پر چاق و چوبند ہوکر فرائض سرانجام دئیے، ان کا کہنا تھا کہ مشکل حالات کو پسے پشت ڈالتے ہوئے شہریوں کی سیکورٹی اور سیفٹی کو یقینی بناتے ہوئے لاہور پولیس کے 460 اہلکار کورونا وباء سے متاثر ہوئے۔

لاہور پولیس میں کوئی اہلکار کورونا پازیٹو نہیں۔ لاہور پولیس کے 456 اہلکاروں و افسران نے کورونا وباء کو شکست دیکر دوبارہ فرائض سنبھال لئے جبکہ کورونا وباء کے دوران فرض کی راہ پر لاہور پولیس کے 04 سپوت قربان ہوئے۔ کورونا وباء سے ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک اور ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد متاثر ہوئے، لاہور پولیس کے مجموعی طور پر کورونا وباء سے 04 ایس پی رینک کے آفیسرز، 14 ڈی ایس پیز، 15 انسپکٹرز، 34 سب انسپکٹرز اور 46 ٹریفک وارڈنز، 34 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 55 ہیڈ کانسٹیبلز اور 219 کانسٹیبلز اور سنئیر کلرکس، جونیئر کلرکس سمیت متعدد کلیریکل سٹاف کورونا سے متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

سربراہ لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کے دوران لاہور پولیس نے بہترین اور پروفیشنل طریقے سے فرائض سرانجام دئیے، جس سے شہر بھر میں کہیں بد مزگی اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وباء میں شہریوں کے تحفظ پر معمور تمام محکموں میں سب سے زیادہ لاہور پولیس متاثر ہوئی، لاہور پولیس کا کورونا وائرس میں فرنٹ لائن سولجر کا کردار کیا، سی سی پی او لاہور نے کورونا وباء کے تدارک کیلئے لاہور پولیس کے تعاون پر شہریوں کا شکریہ بھی ادا کیا، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کا خطرہ موجود ہے، شہریوں کو ابھی مزید احتیاط برتنا ہوگی۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط