امریکہ کے شمال مشرقی علاقوں اور کینیڈا میں قطبی ہواوٴں کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہو گئی ، مرنے والوں کی تعداد 18ہوگئی

پیر 6 جنوری 2014 13:19

واشنگٹن/ٹورنٹو/لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) امریکہ کے شمال مشرقی علاقوں اور کینیڈا میں قطبی ہواوٴں کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے ،برفانی طوفان کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 18ہوگئی ،پانچ ہزارسے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں ،امریکہ کے کئی علاقوں میں قطب شمالی کی جانب سے آنے والی برفانی ہواوٴں کی وجہ سے ریکارڈ سطح تک درجہ حرارت گر سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک کے جان ایف کینڈی ہوائی اڈے پر کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے آنے والا ایک ہوائی جہاز برف کے باعث پھسل گیا۔واقعہ کے نتیجے میں جہاز میں سوار مسافر محفوظ رہے تاہم ہوائی اڈے کو پروازوں کیلئے دو گھنٹے کے لیے بند کرنا پڑا۔امریکی محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق برفانی ہواوٴں کے نتیجے میں ملک کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 50 سینٹی گریڈ تک محسوس ہو گا۔

(جاری ہے)

حکام نے ان علاقوں کے رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے مدنظر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور تاکہ سڑکوں سے برف ہٹائی جا سکے۔دوسری جانب کینیڈا کے جزیرے نیوفاوٴنڈ لینڈ میں شدید برفباری کے بعد ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔یہاں شدید سرد ہواوٴں کی وجہ سے درجہ حرارت بہت کم ہو چکا ہے اور ٹورنٹو میں درجہ حرارت منفی 28 جبکہ کیوبیک شہر میں منفی 38 سینٹی گریڈ رہا جو گزشتہ دو دہائیوں میں سرد ترین درجہ حرارت ہے۔

شدید برفباری سے امریکی ریاست نیویارک، کنیٹیکٹ اور میساچوسٹس بھی متاثر ہوئی ہیں۔ ان ریاستوں میں سکول بند ہیں اور ذرائع مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا اور شہری اپنے گھروں میں محصور ہوگئے ادھر برطانوی دارالحکومت لندن سیلاب کے بعد کی صورت حال سے پریشان کن ہوگئی، کار پرکنگز،سڑکوں پر ہر جگہ پانی نے جگہ بنالی ہے۔برطانوی ماحولیاتی ادارے نے اگلے 48 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور سیلاب کی نئی وارننگ جاری کرتے ہوئے ملک بھر میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی