پان ،چھالیہ،گٹکا اور تمباکو کے استعمال کو ترک کر کے منہ کے کینسر سے محفوظ رہا جا سکتا ہے‘ پارلیمانی سیکرٹری صحت پنجاب

جمعہ 10 جنوری 2014 14:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) پارلیمانی سیکرٹری صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ حکومت علاج کے ساتھ بیماریوں کی روک تھام پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،پان ،چھالیہ،گٹکا اور تمباکو کا استعمال منہ اور چہرے کے سرطان کا باعث بن رہا ہے جس کی روک تھام کیلئے بھر پور آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 2روپے کی سپاری پیکٹ کے عوض کینسر جیسا جان لیوا مرض نہ خریدیں۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی/میو ہسپتال کے زیر اہتمام منہ او ر چہرے کے سرطان سے آگاہی کیلئے میو ہسپتال سے مال روڈ تک واک کی قیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز ،پروفیسر نبیلہ ،پروفیسر ساجد عبیداللہ ،پروفیسر حافظ شاکر،پروفیسر صداقت علی ،ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر عبدالمجید چوہدری،ڈاکٹر عفت نیازی کے علاوہ میو ہسپتال کے ڈاکٹرز اور نرسز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز نے کہا کہ پان ،چھالیہ ،نسوار ،گٹکا اور تمباکو کے استعمال سے منہ اور چہرے کا کینسر تیزی سے پھیل رہا ہے اور پاکستان میں کینسر کے مریضوں میں سے 40فیصد منہ کے سرطان میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہ کا سرطان جنوبی ایشیا کا دوسرا بڑا سرطان کا مرض بن چکا ہے اور اس کی وجہ سے ہر سال لاکھوں لوگ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔

خواجہ عمران نذیر نے اس موقع پر کہا کہ بیماریوں کے خلاف بھر پور عوامی آگاہی مہم چلانا حکومت اور سول سوسائٹی کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس کیلئے کمیونٹی ،سرکاری اداروں اور ذرائع ابلاغ کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی ۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ جلد ہی سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے تعاون سے پان ،چھالیہ اور گٹکا کے استعمال اور بھارت سے ان اشیاء کی سمگلنگ کے خلاف بھر پور مہم چلائی جائے گی جس کیلئے متعلقہ سرکاری محکموں کا تعاون بھی حاصل کیا جائے گا ۔

پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ اور حافظ شاکر نے منہ کے کینسر کی علامات کے حوالے سے بتایا کہ اگر دوہفتے تک کسی شخص کے منہ کا زخم ٹھیک نہ ہو تو اسے ڈاکٹر سے فوری رجوع کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ منہ میں چھالہ یا زخم ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں ،منہ کا کم کھولنا یا نگلنے میں دشواری کو کسی صورت نظر انداز نہ کیا جائے کیونکہ یہ علامات آگے چل کر کسی مہلک بیماری کا باعث بھی بن سکتی ہیں ۔اس موقع پر خواجہ عمران نذیر اور واک کے دیگر شرکاء نے مال روڈ سے گزرنے والے لوگوں میں کینسر کی علامات اور احتیاطی تدابیر پر مبنی پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط