لگ بھگ چھ ماہ بعد تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع، ملتان میں ایس اوپیز کی سختی سے چیکنگ

منگل 15 ستمبر 2020 14:03

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) کورونا کی وبائی صورتحال کی وجہ سے بند کیے گئے تعلیمی ادارے لگ بھگ چھ ماہ کے بعد دوبارہ کھل گئے۔ حکومتی ہدایات کے مطابق ابتدائی طور پر یونیورسٹیز ،کالجز اور سکولز میں صرف نویں اور دسویں جماعت کی کلاسز ہوں گی جبکہ سکولز اور کالج کی سطح پر ابتدائی طورہرٹیچر تین روز کلاسیں پڑھائیں گے اور آئندہ تین روز ان کی جگہ کوئی اور ٹیچر کلاس کو پڑھائے گا۔

اسی ترتیب کے مطابق سکولز اور کالجز میںاساتذہ کے گروپس بنادیئے گئے ہیں۔ چھٹی سے آٹھویں تک کی کلاسز 23ستمبر سے شروع ہوںگی۔ تعلیمی اداروں یں ٹمپریچر گنز کے علاوہ صابین اور سینی ٹائزر بھی مہیا کردیئے گئے ہیں ۔بنچوں اور کرسوں پر نمبرز لگادیئے گئے ہیں جبکہ سکولز اور کالجز میں موجود کینٹینز ابھی بند رکھی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر (ایجوکیشن)ملتان ریاض احمد خان نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کے حوالے سے جوبھی ایس اوپیز جاری کیے گئے ہیں ان پر نہ صرف سختی سے عملدرآمد شروع کرادیاگیا ہے بلکہ چیکنگ کے لیے ٹیمیں بھی بنادی گئی ہیں۔

سکولوں میں ڈس انفکشن کاعمل سکول کھلنے سے پہلے اور چھٹی کے وقت روزانہ کی بنیاد پر ہوگا جبکہ صبح کے وقت گیٹ اور چھٹی کے وقت طلباء وطالبات کو سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے والدین تک پہنچانے کے علاوہ کلاس رومز اور منیجمنٹ کی کمیٹیاں بھی بنادی گئی ہیں۔ٹیچرز طلباء و طالبات کو ہاتھوں کی صفائی، کورونا سے بچائو کے طریقے ، سماجی فاصلہ اوردیگر معاملات کی روزانہ کی بنیاد پر تعلیم وتربیت فراہم کریں گے۔

اسی طرح طلباء وطالبات اپنی اشیاء یا کھانے پینے کی اشیاء ایک دوسرے سے تبدیل نہیں کرسکیں گے اوران کو کھانا بھی گھر سے لانا ہوگا۔سینئر ہیڈ ماسٹر عابد بزدار نے رابطہ پر بتایا کہ آج پہلے دن طلباء کی بڑی تعداد سکول آئی جن کو ایک دن بعد آنا تھا وہ بھی آگئے جس کی وجہ سے ان کوپڑھانے کے لیے ایک علیحدہ کمرہ مختص کرناپڑا تاہم آج طلباء کو سکول آ نے کے لیے مقررہ تربیت سے آگاہ کردیا جائے گا جس کے تحت طاق اور جفت رول نمبرز کے تحت طلبا کوباری باری سکولز بلایا جائے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی