پولیوکے مکمل خاتمے کیلئے ہم سب نے اپنی اپنی ذمہ داری دیانتداری سے ادا کرنی ہے،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 17 ستمبر 2020 15:48

پولیوکے مکمل خاتمے کیلئے ہم سب نے اپنی اپنی ذمہ داری دیانتداری سے ادا کرنی ہے،ڈپٹی کمشنر
مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو جیسے موذی مرض کے مکمل خاتمے کیلئے ہم سب نے اپنی اپنی ذمہ داری دیانتداری سے ادا کرنی ہے، مہم کو 100فیصد کامیاب بنانے کیلئے مرتب کردہ مائیکروپلان پر من و عن عمل کیا جائے کس بات اور کام کو چھوٹا سمجھ کر چھوڑا نا جائے تو مطلوبہ مقاصد کو بااحسن حاصل کیا جاسکتا ہے۔

یہ بات انہوں نے انسداد پولیو کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس اور سی ای او صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمارے ہمسایہ اضلاع ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں پولیو وائرس کی موجودگی ہمارے لیے خطرہ بن سکتی ہے اس لیے ہمیں زیادہ محتاط رہنا ہے اوراپنا کام دیانتداری اور جذبہ حب الوطنی سے کرنا ہے اور اپنے ضلع کے بچوں کو اس موذی مرض سے ہر ممکن طور پر بچانا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سی ای او صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں 3روزہ انسداد پولیو مہم 21ستمبر سے شروع کی جائے گی مہم کے دوران ضلع کے 5سال تک کی عمر کی9لاکھ سے زائد بچوں کوگھر گھر جا کر ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔اجلاس میں محکمہ صحت اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی