آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث سرد موسم کی شدت میں مزید اضافہ ، بیماریاں پھیلنے لگیں

جمعہ 24 جنوری 2014 14:45

مظفر آباد /گلگت /کوئٹہ /کراچی /لاہور /ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث سرد موسم کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ، پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہونے سے کئی علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی ، خشک سردی کے باعث بچوں اور بوڑھوں میں بیماریاں پھیلنے لگیں ، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ، پنجاب میں دھند کے باعث پروازیں اور ٹرین سروس متاثر ہوگئی جبکہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور سکھر ڈویژن میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث سرد موسم کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیاگلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث زمینی رابطہ جمعہ کو بھی منقطع رہا جس کے باعث اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی مقامی لوگوں نے بتایا کہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث لکڑی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں جس کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ادھر دھند کے باعث لاہور سے شیخوپورہ تک موٹر وے بند کر دی گئی ، ملتان روڈ پر ملتان اور بہاولپور تک دھند بڑھ جانے سے حد نگاہ صفر ہوگئی،سفر کرنے والوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے کے مطابق دھند کی شدت بڑھ جانے سے بابو صابو ٹول پلازہ سے شیخوپورہ تک موٹر وے کو عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ،ملتان روڈ پر مانگا منڈی سے اوکاڑہ،ساہیوال،خانیوال،ملتان اور بہاولپور تک بھی شدید دھند چھائی رہی حدنگاہ صفر ہونے پر موٹر وے پولیس نے غیر ضروری سفر نہ کرنے اور ناگزیر صورتحال میں فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا ہے کہ انتہائی ضرورت میں دوران سفر فوگ لائٹ کا استعمال ضرورکریں ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت گوپس میں منفی 7، قلات اور پارہ چنار میں منفی 6، استور میں منفی 5 ،ریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4، مالم جبہ، ہنزہ منفی 3ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے،جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اورسکھرمیں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں