رنگ گورا کرنے والی کریموں میں پارے کا استعمال کینسر کا باعث بن رہا ہے،ماہر امراض جلد

جمعہ 9 اکتوبر 2020 15:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2020ء) : رنگ گورا کرنے والی کریموں کے خلاف حکومت کے کریک ڈائون اور مصنوعات بنانے والوں کو دو مہینے کی مہلت دیئے جانے کازندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے خیرمقدم کیاہے اور انہوں نے کہاکہ اس کے ساتھ ساتھ جعلی کریموں بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے ماہر امراض جلد سعدیہ قیصر نے کہاکہ رنگ گورا کرنے والی کریموں میں پارہ اور ہائیڈرو کونون اجزائ کی ایک پی پی ایم کی مقدار استعمال کرنے کی اجازت ہے لیکن کریمیں تیارکرتے وقت مقررہ مقدار کی بجائے دوگنی مقدار استعمال کی جاتی ہے جس سے کینسر سمیت دیگر جلدی مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔

پارہ کے استعمال سے جلد کے ٹشوز بھی متاثر ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں جلد پتلی ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس لیے ضروری ہے کہ قدرتی حسن کو برقرار و نکھارنے کے لیے مارکیٹ سے دستیاب کریموں کی بجائے دیسی ٹوٹکوں پر عمل کرنے کے ساتھ فروٹ وسبزیوں کا استعمال کریں اور پانی کے استعمال کوبڑھائیں۔سماجی رہنمائ صائمہ فیض نے کہاکہ جعلی کریمیں بنانے والی کمپنیاں عالمی برانڈ کے ریپر کااستعمال کرکے لوکل مینو فیکچرنگ سے تیار کی گئی کریموں کو مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں۔

واضح ہو کہ حکومت کی طرف سے 59کریموں کا لیب ٹیسٹ کرایاگیاجن میں سے 57کریموں میں مرکری پایاگیا جس میں انٹرنیشنل برانڈز بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ مختلف صابن کی 14کمپنیوں کے بھی ٹیسٹ کرائے گئے جن میں سے چار صابن کی اقسام کوبھی جلد کیلئے خطرناک قراردیاگیا۔ پاکستان نے مینا ماٹا کنونشن پردستخط کررکھے ہیں اور پاکستان روزمرہ کی اشیائ میں مرکری کی مقررکردہ مقدار کے استعمال کا بھی پابند ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط