سی پی آر کی تربیت لے کرہارٹ اٹیک کے ابتدائی خطرے سے بچائوممکن‘ثناء اللہ گھمن

80سے زائد افراد کوسی پی آر کی ٹریننگ دینے کااہتمام،شرکاء نے پناہ کی ٹریننگ کومفیدوکارآمدقرار دے دیا‘پناہ

پیر 12 اکتوبر 2020 14:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2020ء) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ ) کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ قدرتی غذائو ں کے بجائے مضرصحت خوراک اوردل کے لئے خطرہ بننے والے عوامل کابڑھتاہوارجحان قوم کامستقبل دائو پرلگاچکاہے،ہرڈیڑھ منٹ بعد ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ایک موت تشویش ناک ہے،دل کے امراض کی وجوہات میں سے ایک بڑی وجہ تمباکونوشی ،میٹھے اورچکنائی کابڑھتاہوااستعمال کم کرناہوگا،تاکہ صحت مند معاشرہ تشکیل پاسکے۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز پاک اٹامک انرجی کمیشن جنرل ہسپتال کے زیر انتظام منعقدہCardiopulmonary Resuscitation( سی پی آر) ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے ،ورکشاپ کامقصد اچانک دل کادورہ پڑنے سے بروقت طبی امداد دے کر انسانی جاں کوکیسے بچایاجاسکتاہے بتاناتھا، اس موقع پر پاک اٹامک انرجی کمیشن جنرل ہسپتال کے ڈائریکٹر بریگیڈیئرجنید ،سی پی آر ڈائریکٹر ڈاکٹرشہناز،سینئر وجونیئرڈاکٹرز،نرسز اورپیرامیڈیکل ودیگرسٹاف کی کثیر تعداد موجود تھی ،سی پی آر ڈائریکٹر(پناہ ) ڈاکٹرشہنازنے دوسیشن کے دوران 80سے زائد ہسپتال کے سٹاف کوسی پی آر کی ٹریننگ دی اورعملی مشاہدے بھی کرکے دکھایاکہ کس طرح ابتدائی طبی امداد دے کرانسانی جاں کوبچایاجاسکتاہے،پناہ کے زیر انتظام بنایاگیامختصر ڈرامہ بھی دکھایاگیاجس کامقصد سی پی آر کی ٹریننگ ہرعام وخاص فردکاسیکھناضروری قرار دیاگیا،پناہ کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ انسانی جاں کوبچانے کامطلب پوری انسانیت کوبچاناہے ،1984میں پناہ کی بنیاد رکھی گئی ،جس کامقصددل کے امراض سے متعلق عام افرادکوباشعور کرناتھا،دل کے امراض کونظراندازنہیں کرناچاہئے ،آپ کویہ جان کرحیرت ہوگی کہ پہلے 10منٹ میں ،پھر6منٹ اوراب ڈیڑھ منٹ بعد ایک انسانی جاں دل کادورہ پڑنے سے ضائع ہورہی ہے ،ہمیں دل کی خطرناک بیماریوں سے بچنے کے لئے صحت مند قدرتی غذا کے ساتھ ورزش کواپنامعمول بناناہوگا،دل کونقصان پہنچانے والے عوامل تمباکونوشی ،شوگری ڈرنکس اورچکنائی سے پرہیز کرناہوگا،اس موقع پرپاک اٹامک انرجی کمیشن جنرل ہسپتال کے ڈائریکٹر بریگیڈیئرجنیدنے پناہ کی کاوشوں کوسراہااورکہاکہ پناہ نے ہمیشہ لوگوں کودل کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے آگہی دی ،جس کیلئے ہم طہ دل سے مشکورہیں،کروناکے بعد پھر سے گزشتہ برس کی طرح ہم نے مل کر زندگیاں بچانے کے لئے ورکشاپ کاانعقاد کیاجو خوش آئندہے،بنیادی آگہی ہر فرد کے لئے ضروری ہے ،تاکہ انسانی جاں کوبچایاجاسکے ،شرکاء نے ایک روزہ ورکشاپ کونہایت موثرقرار دیتے ہوئے کہاکہ ایسی معلوماتی ورکشاپس کاانعقاد آئندہ بھی ہوناچاہیے ،تاکہ نئے آنے والے مفید معلومات کوجان کرکسی بھی قیمتی جان کوبچانے میں مددگارثابت ہوسکیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی