ننھے بچے کورونا وائرس کو آگے پھیلا سکتے ہیں، تحقیق

پولینڈ میں ایک نرسری میں کورونا وائرس کے نتیجے میں 2 درجن سے زیادہ افراد متاثر ہوگئے،رپورٹ

منگل 13 اکتوبر 2020 14:52

ننھے بچے کورونا وائرس کو آگے پھیلا سکتے ہیں، تحقیق
وارسا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2020ء) پولینڈ میں ایک نرسری میں کورونا وائرس کے نتیجے میں 2 درجن سے زیادہ افراد متاثر ہوگئے، جس کے بعد یہ سوال سامنے آیا کہ بچوں میں یہ بیماری کتنی آسانی سے پھیل سکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا سینٹرز فار ڈیزیز اینڈ پریونٹیشن (سی ڈی سی)کے طبی جریدے ایمرجنگ انفیکشیز ڈیزیز میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اس نرسری میں 29 افراد اس وائرس کا شکار ہوئے۔

ان کیسز میں 8 بچے بھی شامل تھے جو اس نرسری میں گئے تھے اور ایک خاندان کے 12 ایسے افراد بھی اس سے متاثر ہوئے جو اس مقام سے رابطے میں تھے، جن میں 3 بہن بھائی، 8 والدین اور ایک بزرگ تھے۔اس نرسری میں وائرس سے متاثر ہونے والے بچوں کی عمریں ایک سے 2 سال کے درمیان تھی، جبکہ 2 بچوں عمریں 5 اور 8 سال تھی۔

(جاری ہے)

پولینڈز میڈیکل یونیورسٹی کی اس تحقیق کا حصہ بننے والے محققین نے بتایا کہ نرسری میں کورونا وائرس کے اتنے کیسز میں پھیلا ئوکی شرح بہت زیادہ تھی اور اس سے سوال اٹھتا ہے کہ کہ کیا اس وبا کے حوالے سے بچوں کے کردار کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سے 2 سال کی عمر کے بچے بھی ممکنہ طور پر موثر طریقے سے کورونا وائرس کو پھیلا سکتے ہیں۔پولینڈ کی یہ نرسری لاک ڈائون کے بعد 18 مئی کو کھولی گئی تھی مگر 31 مئی کو اس وقت بند کردیا گیا جب وہاں کام کرنے والے ایک فرد نے اپنے خاندان میں کورونا کیس کو رپورٹ کیا۔اس ورکر میں 4 جون کو کورونا کی تشخیص ہوئی اور اس کے بعد عملے کے مزید 104 افراد، ان کے بچوں اور خاندان کے افراد کا بھی بعد میں ٹیسٹ ہوا۔

محققین کا کہنا تھا کہ اس بات کا امکان بہت کم تھا کہ ان 29 افراد میں کورونا وائرس نرسری سے باہر سے منتقل ہوا کیونکہ اس وقت پولینڈ میں کیسز کی شرح بہت کم تھی۔ستمبر میں آئرلینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ کورونا وائرس سے متاثر بچوں میں بدہضمی کووڈ 19 کی ابتدائی علامت ہوسکتی ہے۔تحقیق کے مطابق ہیضہ اور الٹیوں کی شکایت بچوں میں وائرس کی اولین علامت ہوسکتی ہے۔

کوئنز یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ نظام ہاضمہ کے مسائل ممکنہ طور پر بوں میں کووڈ 19 کی اہم ترین علامت ہوتی ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ کھانسی یا سونگھنے یا چکھنے کی حس میں تبدیلیوں سے زیادہ ہیضہ اور الٹیاں کووڈ 19 کی پیشگوئی میں زیادہ اہمیت رکھنے والی علامات ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ واقعی بچوں میں کووڈ 19 کی تشخیص چاہتے ہیں تو آپ کو ہیضے اور الٹیوں کو دیکھنا چاہیے، صرف نظام تنفس کی علامات تک محدود رہنا ٹھیک نہیں۔محققین کے مطابق اس وقت علامات کی آفیشل فہرست سے صرف 76 فیصد کیسز کی شناخت ہوپاتی ہے، مگر معدے کے مسائل کو فہرست کا حصہ بنانے سے یہ شرح 97 فیصد تک بڑھائی جاسکتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی