مریضوں کی بہتری کیلئے سی ایس ایس ڈی میں ڈپلومہ کورسز وقت کی اہم ضرورت ہے‘پروفیسرالفرید ظفر

ا نفیکشن فری ماحول سے ڈاکٹرز اور سرجنز کی محنت جلد رنگ دکھاتی ہے ، مریض تیزی سے صحت یاب ہوتے ہیں‘ پرنسپل پی جی ایم آئی

جمعرات 15 اکتوبر 2020 16:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2020ء) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیو ٹ و امیر الدین میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ تمام ہسپتالوں میں انفیکشن فری ماحول فراہم کرنے اور مریضوں کی جلد صحتیابی کیلئے سی ایس ایس ڈی میں ڈپلومہ کورسز کا اجراء وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ اس شعبہ میں کام کرنے والے ملازمین عالمی معیار کے مطابق طبی آلات ، میڈیکل کٹ، شیٹ اور آپریشن تھیٹر کی دیکھ بھال کر سکیںاور انہیں طے شدہ اصولوں کے مطابق جراثیم سے پاک محفوظ بنایا جا سکے ۔

انہوں نے کہا انفیکشن فری ماحول کی فراہمی سے ڈاکٹرز اور سرجنز کی محنت بھی جلد اپنا رنگ دکھاتی ہے اور مریض تیزی سے صحت یاب ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ایس ایس ڈی انٹرنیشنل ویک کی مناسبت سے لاہور جنرل ہسپتال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

پروفیسر جودت سلیم ،پروفیسر فاروق افضل، ڈاکٹر لیلیٰ شفیق، ڈاکٹر عرفان ملک، ڈاکٹر احمد نعیم ،محمد حسنین ،اسلم سیال، منظور حسین و دیگر نے صفائی ستھرائی کے بنیادی اصولوں سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایل جی ایچ ڈاکٹر عبدالرزاق، اے ایم ایس ڈاکٹر ریاض حفیظ، نرسنگ سپروائزر انور سلطانہ سمیت نرسز اورطبی ملازمین بڑی تعداد میں موجود تھے۔ پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کے ہسپتالوں میں سی ایس ایس ڈی کے شعبے کو ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ مذکورہ ممالک کے ہسپتالوں میں آپریشن کے بعد اینٹی بائیو ٹک ادویات کا استعمال نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ آپریشن اور پروسیجرز میں استعمال ہونے والے آلات و دیگر اشیاء جراثیم سے مکمل طور پر پاک ہوتے ہیں۔

پروفیسر الفرید ظفر کا مزید کہنا تھا کہ جن ہسپتالوں میں سی ایس ایس ڈی کے شعبہ کے بہتر معیار کو یقینی بنانے کیلئے بروقت توجہ نہیں دی جاتی وہاں مریضوں میں انفیکشن پھیلنے کی شرح زیادہ ہوتی ہے جس سے نہ صرف مریض کو شدید تکلیف اور دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ معالجین کیلئے بھی ایسے کیسز کو ہینڈل کرنا ایک چیلنج سے کم نہیں ہوتااور یہ صورتحال ڈاکٹروں اور مریضوں دونوں کے لئے خطرے کا باعث ہوتی ہے۔

سربراہ جنرل ہسپتال پروفیسر الفرید ظفر نے مزید کہا کہ پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے کثرت سے استعمال کی بڑی وجہ ہسپتالوں میں سی ایس ایس ڈی کے شعبہ کو نظر انداز کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیشلائزیشن کے دور میں دیگر شعبوں کی طرح نرسز کو سی ایس ایس ڈی کے شعبہ میں بھی خصوصی تربیت دی جائے کیونکہ صرف ٹرینڈ عملہ بالخصوص نرسز ہی سی ایس ایس ڈی کے شعبہ کو بہتر انداز میں چلا سکتی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ لاہور جنرل ہسپتال کو انفیکشن فری ہسپتال بنانے کے لئے تمام ملازمین ایک صفحے پر متفق ہیں اور دن رات اپنی تمام تر توانائیاں بروکار لا رہے ہیںجبکہ وہ خود بھی اس شعبے میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں تاکہ اس ادارے کا معیار مزید سے مزید بہتر بنایا جا سکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی