روس نے کورونا وائرس کی دوسری ویکسین جاری کر دی

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 12:45

روس نے کورونا وائرس کی دوسری ویکسین جاری کر دی
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : روس نے کورونا وائرس کی دوسری ویکسین جاری کر دی۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کے صدر نے اعلان کیا کہ روس نے کورونا وائرس کی دوسری ویکسین رجسٹر کروا لی ہے، جبکہ تیسری پر بھی کام جاری ہے۔ روسی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ نئی کوروناوائرس ویکسین کا نام ایپی ویک کورونا ہے، پہلی تیار شدہ ویکسین کے ٹرائل کا آغاز پہلے ہی ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے رواں برس اگست میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے خلاف مدافعت پیدا کرنے والی ویکسین کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔ یہ مدافعتی ویکسین روسی ماہرینِ حیاتیات و متعدی امراض کی زیرِ نگرنی تیار کی گئی ہے۔ اس ویکسین کے مزید نتائج حاصل کرنے کے لیے اسے مختلف مگر محدود انسانی گروپوں پر باضابطہ طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

روسی حکام نے ویکسین کا نام 'اسپٴْوتنک پانچ‘ رکھا ہے۔ اسپٴْوتنک 1957 میں سابقہ سوویت یونین دور کا خلا میں بھیجا جانے والا پہلا راکٹ تھا۔روسی ویکسین کے جاری تجربات پر ایک مرتبہ پھر مغربی حیاتیاتی سائنسدانوں نے گہرے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔روس نے اس مغربی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ مغربی ممالک روس کی حیران کن پیش رفت کی اہمیت کو کم کرنے کی کوششوں میں ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط