کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد بھی کئی برس تک دماغی کیفیت متاثر رہ سکتی ہے، ماہرین

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 14:18

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد بھی کئی برس تک دماغی کیفیت متاثر رہ سکتی ہے، ماہرین
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) ماہرین نے کہاہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد بھی کئی برس تک دماغی کیفیت متاثر رہ سکتی ہے اور یوں اس کا حملہ دماغ کو آپ کی حقیقی عمرکے مقابلے میں 10 سال بوڑھا کرسکتا ہے۔ لیکن یہی نہیں بلکہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ صحتیاب ہونے کے باوجود کورونا دماغی افعال پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

اس ضمن میں امپیریل کالج لندن نے کورونا سے صحتیاب ہونے والے 84 ہزار مریضوں کا جائزہ لیا ہے لیکن یہ مطالعہ ابھی تک کسی تحقیقی جرنل میں شائع نہیں ہوا ہے۔ تاہم کالج سے وابستہ سائنسداں پروفیسر ایڈم ہیمپشائر کہتے ہیں کہ ان کی تحقیق بتاتی ہے کہ کورونا وائرس مریضوں کی ذہنی و دماغی کیفیت کو متاثر کرتا ہے اور طویل عرصے تک اس کے اثرات باقی رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی مقالے میں کہا گیا ہے کہ مرض سے صحتیاب ہونے والے مریضوں میں اکستابی کمی ہوسکتی ہے۔ اس کے لیے ایک ذہانت کا ٹیسٹ کیا گیا جسے گریٹ برٹش انٹیلی جینٹ ٹیسٹ کہا جاتا ہے۔ اس ٹیسٹ سے الزائیمر جیسی بیماریوں کو بھی پکڑا جاتا ہے اور اس میں انہیں کوئی معمہ حل کرنے کو کہتے ہیں۔اس مطالعے کے نتائج پر دیگر اسکالروں نے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی میں نیورولوجی پروفیسر مسعود حسین کہتے ہیں کہ کووڈ 19 سے دماغ متاثر ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔ تاہم ایڈنبرا یونیورسٹی میں دماغی عکس نگاری کی ماہر کا خیال ہے کہ یہ اثرات عارضی ہوسکتے ہیں اور مریض وقت کے ساتھ ساتھ نارمل ہوجائے گا۔تاہم ان تمام مریضوں کی کووڈ 19 سے متاثر ہونے سے پہلے کی دماغی کیفیت کے بارے میں کچھ معلوم نہ ہوسکا اور تحقیق میں یہی ایک کمی رہ گئی ہے۔دوسری جانب ایک الگ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا سے متاثرہ عمررسیدہ مریضوں میں فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ دوسری جانب بعض مریضوں میں توجہ کی کمی، دماغی وہم، نسیان اور دیگر عوارض دیکھے گئے۔ خطرناک بات یہ ہے کہ بعض مریضوں میں کووڈ 19 کے بعد دماغی سوجن بھی دیکھی گئی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی